11 ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کا اعلان؟
نیا مطالبہ کس کیجانب سے سامنے آیا؟
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے تاہم اب 11 ربیع الاول کی تعطیل کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کو خط لکھ کر 11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کی تجویز دے دی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ 11ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ شہریوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے، ٹیلی ویژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت (12 ربیع الاول) کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘۔
بعدازاں سندھ حکومت کی جانب سے بھی 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہر سال نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
اس مبارک موقع پر عمارتوں، گلیوں، شاہراہوں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقوں سے سجایا جاتا ہے۔
-
وائرل اسٹوریز 2 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 46 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار