ہانیہ عامر کے بعد عائشہ عمر بھی ‘اے آئی‘ سے پریشان
اداکارہ نے اپنی 'ڈیپ فیک ویڈیو' مداحوں سے شیئر کردی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا تھا کہ ‘اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) بہت خطرناک ہے اور یہ بات لوگوں کو ابھی سمجھ نہیں آرہی لیکن آگے چل کر سمجھ آئے گی‘۔
ایلون مسک کی بات اب سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ ایک جانب جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے لوگوں کی زندگی کو آسان بنادیا ہے وہیں اس کے نقصانات بھی کسی تباہی سے کم نہیں ہیں۔
دنیا بھر میں سلیبریٹیز اور نامور شخصیات آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیوجہ سے ڈیپ فیک ویڈیوز کا نشانہ بن رہے ہیں جن میں حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام سرِفہرست ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بھارت کے ایک شہری نے کسی اور خاتون کے دھڑ سے چپکادیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ کی 'نازیبا ویڈیوز' کو لیکر کہرام مچ گیا۔
خبر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے مداحوں کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ‘یہ ان کی ویڈیوز نہیں ہیں بلکہ اے آئی کا کمال ہے‘۔
تاہم سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ اب اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد عائشہ عمر بھی اس پریشانی سے دو چار ہوچکی ہیں۔
عائشہ عمر بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار
اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد مقبول کامیڈی ڈرامے ‘بلبلے‘ میں خوبصورت کا کردار نبھانے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ عائشہ عمر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئیں۔
عائشہ عمر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں ویسٹرن لباس میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کو بظاہر دیکھیں تو یوں لگتا ہے کہ یہ عائشہ عمر کی اپنی ویڈیو ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے ویڈیو کو 'ڈیپ فیک' قرار دیدیا گیا جس کے بعد ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ ‘کسی نے مجھے اس ویڈیو میں ٹیگ کیا اور چند لمحوں کیلئے تو میں بھی ششدر رہ گئی کہ یہ میری ویڈیو ہے‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘کوئی مجھے بتائے گا کہ کیا یہ اے آئی سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو ہے یا میری کوئی ہم شکل؟ کون ہے یہ؟‘
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘واقعی اس بات میں فرق کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے کہ ویڈیو میں عائشہ ہیں یا کوئی اور؟ حکومت کو چاہیے کہ اے آئی کے غلط استعمال پر قابو پانےکیلئے سخت سے سخت قوانین بنائے جائیں‘۔
-
وائرل اسٹوریز 16 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار