‘اے آئی ویڈیو‘ والی خاتون عائشہ عمر کی ہمشکل نکلیں
بھارتی انفلوئنسر کا عائشہ عمر کیساتھ کولیبریشن کی خواہش کا اظہار
کامیڈی ڈرامہ ‘بلبلے‘ میں خوبصورت کا کردار نبھاکر کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے اہم انکشاف کیا۔
اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں ویسٹرن لباس زیبِ تن کیے رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے کہا گیا کہ ‘کسی نے مجھے اس ویڈیو میں ٹیگ کیا اور چند لمحوں کیلئے تو میں بھی ساکت رہ گئی کہ یہ میری ویڈیو ہے‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘کوئی مجھے بتائے گا کہ کیا یہ اے آئی سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو ہے یا میری کوئی ہم شکل؟ کون ہے یہ؟‘
عائشہ عمر کو جواب مل گیا
اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر ردِعمل دیتے ہوئے ریل شیئر کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈر نے بتادیا کہ وہ ‘اے آئی‘ نہیں بلکہ جیتی جاگتی خاتون ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر کی طرح دکھنے والی خاتون کا تعلق بھارت سے ہے جن کا نام ‘ساکشی اگروال‘ ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ ساکشی بھارت کی جانی مانی کانٹینٹ کری ایٹر ہیں جن کا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویریفائڈ ہے۔
ساکشی اگروال پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں اور 2.1 ملین فالورز کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے اپنی اسٹوری پر ساکشی کی ویڈیو ری شیئر کرنے کے بعد ساکشی نے بھی حیرت کا اظہار کیا اور اپنی اور عائشہ کی تصاویر کا کولاج انسٹا اسٹوری پر شیئر کردیا۔
اپنی انسٹا اسٹوری میں ساکشی نے عائشہ عمر کیساتھ کولیبریشن ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ‘ کیا آپ لوگ میری اور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی ایک کولیبریشن پوسٹ دیکھنا چاہیں گے؟‘
جس کا جواب دیتے ہوئے مداحوں کی بڑی تعداد نے پول میں اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے حامی بھری۔
-
وائرل اسٹوریز 31 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار