اسکینڈلز

محسن عباس شادی کے معاملے پر سنجیدہ کیوں؟

دوبارہ محبت کرنے کیلئے تیار ہوں، محسن عباس حیدر

Web Desk

محسن عباس شادی کے معاملے پر سنجیدہ کیوں؟

دوبارہ محبت کرنے کیلئے تیار ہوں، محسن عباس حیدر

محسن عباس شادی کے معاملے پر سنجیدہ کیوں؟
محسن عباس شادی کے معاملے پر سنجیدہ کیوں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار محسن عباس  حیدر نے شادی سے متعلق تہلکہ خیز خیالات کا انکشاف کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ماضی میں سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزام کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بننے والے اداکار محسن عباس حیدر نے حال ہی میں فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ ’پریشر بہت ہے’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق انکشافات کردیے۔

اداکار کے مطاق انہیں ایسے لوگوں کے ساتھ زندگی گزارنے میں مشکل ہوتی ہے جو اپنی زندگی کو سوشل میڈیا کے گرد گھماتے ہیں۔

 ان کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ نمائش اور توجہ کی طلب ان کی ذاتی زندگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

محسن عباس نے شادی جیسے حساس موضوع پر بات کرتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے خلاف متنازع رائے قائم کی اور کہا کہ،’میں ایک پرانی سوچ  والا شخص ہوں حالانکہ میں نے وقت کیساتھ  چلنے کی کوشش بھی کی کیونکہ یہی بہتر لوگوں کی نشانی ہوتی ہے ورنہ وقت آپکو روندتا ہوا نکل جاتا ہے لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کچھ چیزیں وقت کے ساتھ ایسی بھی رونما ہوجاتی ہیں جنہیں ہم قبول نہیں کرسکتے۔’

محسن عباس کا کہنا تھا کہ کسی میں مجھے ایک  اہم بات کہی کہ جس لڑکی سے بھی شادی کرو اسکا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا ورنہ ایسا نہ ہو کہ تم اسے اگر دوستوں کی محفل میں لے کر جاؤ تو اور وہ آپکی بیوی کو پہلے سے جاننے کا دعویٰ کردے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت میں زندگی کے سنہری دور سے گزر رہا ہوں جہاں مجھے ذہنی سکون میسر ہے اور زندگی بے حد حسین ہے، اور یہی وہ وقت ہے جب میں دوبارہ محبت کرنے کیلئے تیار ہوں۔

یاد رہے کہ اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کی پہلی شادی اداکارہ فاطمہ سہیل سے ہوئی تھی ، یہ شادی اگرچہ محبت کی شادی تھی لیکن بد قسمتی سے کچھ ہی عرصے میں طلاق پر ختم ہوگئی۔

فاطمہ نے نہ صرف محسن عباس سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ ان پر زیادتی ، تشدد اور دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا جس سے محسن عباس حیدر کا کیرئیر بھی تقریباً تباہ ہوگیا۔

تازہ ترین