مریم نفیس کی لندن کی سڑکوں پر قاتلانہ ادائیں
اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ دلکش شوٹ نے بازی جیت لی
پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان مریم نفیس کی اپنے شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
اداکارہ مریم نفیس اپنی ادکاری کے ساتھ ساتھ بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کے باعث خاصی مشہور ہیں۔مریم نفیس کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو کوئی بھی لباس پہنیں اپنے اعتماد اور خوبصورت پرسنالٹی سے اس کی دلکشی میں اضافہ کردیتی ہیں۔
ان دنوں اداکارہ ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے لندن میں موجود ہیں جہاں سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وقفے وقفے سے اپنی مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
فیشن اور اسٹائل کی دلدادہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کیں جن میں انہیں سیاہ لباس میں لندن کی سڑکوں پر حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈراما سیریل 'یقین کا سفر' میں اپنے کردار 'خجستہ' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مریم نفیس کو مذکورہ تصاویر میں سیاہ چولی اور باڈی کون اسکرٹ میں ملبوس دیکھا گیا جو کہ اپنے شوہر امان کیساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
رات کے وقت لندن میں کیے گئے مریم نفیس کے فوٹو شوٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں اداکارہ کا بولڈ لباس میں لک ایک آنکھ نہیں بھایا۔
یاد رہے کہ مریم نفیس نے ڈراما 'دیارِ دل' میں بطور 'زرمینے' اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ڈراما 'کچھ نہ کہو' میں 'تابندہ' کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
سال 2022 میں مریم نفیس اور امان احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد سے اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں جس کا ثبوت دیتے ہوئے وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے کرتی رہتی ہیں۔
مریم نفیس کی تصاویر یہاں دیکھیں:
-
وائرل اسٹوریز 6 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار