شردھا، سارہ کے بعد سوہا علی خان بھی ’بلاک بسٹر‘ کے بخار میں مبتلا
سوہا علی خان بھی وائرل ٹرینڈ کا حصہ
بھارتی اداکارہ سوہا علی خان بھی پاکستانی ‘بلاک بسٹر’ کو اپنی رِیل کا حصہ بنا کر وائرل ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔
پاکستانی گلوکار فارس شفیع کی شاندار انرجی پر مبنی کوک اسٹوڈیو کے گانے ‘بلاک بسٹر‘ نے دنیا بھر کے میوزک لوورز کو اپنا گرویدہ بنایا اور اب اس لِسٹ میں دیگر بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ سوہا علی خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
سوہا علی خان نے اپنے شوہر کمال کیمو اور بیٹی عنایہ کیساتھ گھومتے پھرتے سیر و تفریح کرتے ایک ویڈیو جاری کی۔
اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں انہوں نے انسٹاگرام کے وائرل ٹرینڈ سانگ ’بلاک بسٹر’ کا استعمال کیا جس نے میوزک لوورز کو خوش کردیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں سوہا علی خان نے لکھا کہ ‘موسم گرما میں اس طرح کے تفریحی گروپ کے ساتھ سیر و تفریح نے چھٹیوں کا مزہ دوبالا کردیا۔‘
اس ویڈیو کے اپلوڈ ہونے کی دیر تھی کہ گانے کے پروڈیوسر ‘زلفی‘نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سوہا علی خان اور کنال کیمو نے 2015 میں شادی کی تھی جس کے بعد 2017 میں اپنی بیٹی عنایہ کا استقبال کیا۔
سوہا علی خان سے قبل اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے سخت ترین ورک آؤٹ کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گانے کے بول ‘میں مرجانیا‘ لکھا گیا۔
سارہ علی خان سے پہلے بالی وڈ کی ایک اور دلکش اداکارہ شردھا کپور نے بھی اپنی ایک انسٹا رِیل میں کوک اسٹوڈیو کے بلاک بسٹر کو اپلوڈ کرکے پاکستانی مداحوں کے دل جیتے تھے۔
رِیل میں گانا اپلوڈ کرنے کے بعد اداکارہ شردھا کپور نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف بھی کیا تھا کہ پاکستانی گانا بلاک بسٹر ان کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔
کچھ بلاک بسٹر کے بارے میں:
کوک اسٹوڈیو کا گانا ‘بلاک بسٹر‘ پاکستان میں تو بے انتہا مقبول ہوا ،شہرت کی بلندیوں کو دن دگنی رات چگنی ترقی کرتے ہوئے فارس شفیع کے گانے ‘بلاک بسٹر‘ نے بھارت کے‘اسپاٹی فائی’ ٹرینڈنگ سانگز میں اپنی جگہ بنائی۔
کوک اسٹوڈیو کے گانے ‘پسوڑی‘ کے بعد بلاک بسٹر بھارت میں دھوم مچانے والا کوک اسٹوڈیو کا دوسرا گانا ہے۔
‘ون ٹیک‘ میں شوٹ ہونے والے گانے کی کوریوگرافی مشہور ڈانسنگ گروپ ‘کوئک اسٹائل‘ نے کی ہے۔
کوئک اسٹائل کی جانب سے گانے ‘بلاک بسٹر کی کامیابی کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلاک بسٹر کا ایک اپنا ڈانس ورژن بھی جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں سے خوب پسند کیا۔
کوک اسٹوڈیو پاکستان سے لے کر فیفا کے عالمی اسٹیج تک
ہپ ہاپ میں دیسی تڑکہ لگانے کے بعد گانے کے پروڈیوسر ‘زلفی‘ نے ماضی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیفا ٹک ٹاک کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا تھاکہ ‘کوک اسٹوڈیو پاکستان سے لے کر فیفا کے عالمی اسٹیج تک، ہمارے 'بلاک بسٹر' نے ابھی فیفا کے آفیشل ٹک ٹاک پیج جگہ بنائی ہے، بلاشبہ یہ غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز حدود سے بالاتر ہیں، یہ بڑی کامیابی ہے، مبارک ہو پاکستان۔
زلفی نے لکھا تھا کہ ‘تمام چاہنے والوں سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ براہ کرم جان لیں کہ یہ آپ کی محبت اور یقین ہے جو ہماری دھنوں کو عالمی ترانوں میں بدل دیتا ہے۔‘




