سوشل میڈیا

ثانیہ مرزا نے زندگی کی لمبی کہانی مختصر کر کے دکھادی

ثانیہ مرزا کی زندگی میں کیا چل رہا؟

Web Desk

ثانیہ مرزا نے زندگی کی لمبی کہانی مختصر کر کے دکھادی

ثانیہ مرزا کی زندگی میں کیا چل رہا؟

ثانیہ مرزا نے زندگی کی طویل کہانی مختصر کر کے دکھادی
ثانیہ مرزا نے زندگی کی طویل کہانی مختصر کر کے دکھادی 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی مصروفیاتِ زندگی سے مداحوں کو آگاہ کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز کی لائن لگادی۔

ثانیہ مرزا نے بھارت کا نام ٹینس کی دنیا میں روشن کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیساتھ اپنی کامیابیاں سمیٹ کر ٹینس کو خیرباد کہہ دیا۔

اگرچہ ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق ہوگئی ہے لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں فی الحال دوسری شادی کے بجائے بیٹے اذہان، فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز بطور پوسٹ شیئر کیں جن میں انہیں اپنی زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوشی ڈھونڈتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ میں شامل ایک ویڈیو میں اذہان مرزا ملک کو اسٹک سے ڈرم بجاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ثانیہ مرزا پانی بہن انعم مرزا سے ویڈیو کال پر بات کرتی نظر آئیں۔

اس فوٹو ڈمپ میں ثانیہ مرزا نے اپنے دلکش لُکس کو مکمل دکھاتی مرر سیلفیز بھی شامل کیں جبکہ آخری تصویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ دکھائی دیں۔ 

اس دلچسپ پوسٹ کے کیپشن کو بھی ثانیہ مرزا نے منفرد بناتے ہوئے لکھا کہ ' ایک لمبی کہانی مختصر کر کے یہ رہی'۔

تازہ ترین