عالمی منظر

ٹیلر سوئفٹ کاملا ہیرس کی حمایت میں سامنے آگئیں

گلوکارہ نے اپنا ووٹ کاملا کو دینے کا اعلان کردیا۔

Web Desk

ٹیلر سوئفٹ کاملا ہیرس کی حمایت میں سامنے آگئیں

گلوکارہ نے اپنا ووٹ کاملا کو دینے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ووٹ رجسٹر کرانے کی اپیل بھی کی۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ووٹ رجسٹر کرانے کی اپیل بھی کی۔

معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکا کے صدارتی انتخاب کی امیدوار کاملا ہیرس کی بھرپور حمایت کر کہ ان کی صدارتی مہم میں نوجوان ووٹرز کو مائل کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی سے کاملا ہیرس جبکہ ریپبلکن پارٹی سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں ہیں۔

دونوں حریف ہر روز ہی ایک نئے عزم کے ساتھ ووٹرز کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں انہیں ووٹ دیں۔

جہاں کھرب پتی ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے وہیں پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کھل کر کاملا ہیرس کی حمایت کردی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اپنا ووٹ کاملا ہیرس کو دوں گی کیوں کہ وہ حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں۔‘

ان کی جانب سے اپنے 28 کروڑ 40 لاکھ فالورز والے اکاؤنٹ کے ذریعے پرستاروں سے یہ اپیل بھی کی گئی تھی کہ وہ ووٹ کے لیے خود کو رجسٹر کروائیں۔

ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کاملا ہیرس کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹ کو ایک کروڑ سے زائد افراد کی جانب سے لائیک کیا جاچکا ہے۔

اس پوسٹ کے بعد پہلے 24 گھنٹوں کے دوران ووٹ کا اندراج کرنے والی ویب سائٹ کو 4 لاکھ پانچ ہزار 999 نئے افراد نے وزٹ کیا۔

کملا ہیرس کی الیکشن مہم چلانے والے ان کے معاونین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کی حمایت اور انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے شکر گزار ہیں۔

تاہم یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا ٹیلر سوئفٹ کا یہ اقدام صدارتی انتخابات کے دن کوئی بڑا اثر ڈال سکے گا۔

تازہ ترین