روینہ ٹنڈن کو مداح سے معافی کیوں مانگنی پڑ گئی؟
مداح نے کہا کہ وہ اداکارہ کی صورتحال کو سمجھ سکتے ہیں۔
ہم اکثر مشہور شخصیات کے بارے میں سنتے ہیں جنہیں مداحوں کے ساتھ ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بھی ایسی صورتحال پیش آئی جو مداحوں کی سیلیبریٹریز کے ساتھ ملاقات کی پیچیدگیوں کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انہوں نے ایک مداح کی جانب سے سیلفی لینے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے اس فعل پر سرِ عام معذرت کی اور اسے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس سے لندن میں ملاقات کریں گی اور ساتھ تصویر بھی لیں گی۔
اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں روینہ ٹنڈن نے اس بارے میں اپنا مؤقف بیان کیا کہ انہوں نے مداح کے ساتھ تصویر کیوں نہیں لی۔
پوسٹ میں انہوں نے ذکر کیا کہ وہ ہوٹل کی پچھلی گلی میں تھیں جب دو آدمی ان کے قریب آئے، وہ بار بار پوچھ رہے تھے، 'کیا آپ روینہ ہو؟'
ایسے میں تنہا اور بے چین محسوس کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی رفتار تیز کر دی، کیوں کہ بھارت میں اپنے گھر کے باہر ہجوم کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے سے وہ گھبرا گئی تھیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'انہوں نے تصویر نہیں مانگی، وہ صرف یہ سوال کرتے رہے کہ کیا میں روینہ ہوں؟ لندن میں جرائم کی شرح اور لوگوں کے لوٹے جانے کی کہانیوں کے ساتھ، میں خوفزدہ تھی، سڑک خالی تھی، اور اگر یہ زیادہ مصروف ہوتی تو شاید میں اتنی گھبرا نہ جاتی'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ممبئی کے واقعے کے بعد سے میں ہجوم کے بارے میں زیادہ محتاط ہو گئی ہوں'۔
بعد ازاں انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں معافی مانگی اور مداحوں سے دوبارہ ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس صورت حال میں ایک مثبت پہلو اس وقت سامنے آیا جب مداح، بھاوین پٹیل نے انسٹاگرام پر روینہ کے مینیجر سے رابطہ کیا۔
مداح نے اداکارہ کے نقطہ نظر کو سمجھتے ہوئے اور انہیں یقین دلاتے ہوئے، 'میں پوری طرح سمجھ سکتا ہوں کہ جب اجنبی لوگ رابطہ کرتے ہیں تو یہ عورت کے لیے خوفناک ہو سکتا ہے۔ معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔'
جس پر روینہ نے انہیں رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن کے لیے بہت معذرت خواہ ہوں، میں گھبرا گئی تھی، ریما (مینیجر) سے رابطہ کرنے کا شکریہ، ہم لندن میں ضرور ملیں گے اور ساتھ ایک تصویر بھی لیں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 43 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟