فلم / ٹی وی
تھلاپتی وجے نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم سائن کرلی
اداکار اب سیاست میں قدم رکھنے کو پوری طرح تیار ہیں
تھلاپتی وجے نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم سائن کرلی
اداکار اب سیاست میں قدم رکھنے کو پوری طرح تیار ہیں
جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے سیاست میں قدم رکھنے سے قبل اپنے فلمی کیرئیر کی آخری فلم سائن کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارتی سپر اسٹار اور سیاست دان بننے والے تھلاپتی وجے کی فلمی دنیا میں ایک نیا موڑ آیا ہے کیونکہ اداکار وجے نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم سائن کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تھلاپتی وجے نے اپنی حالیہ فلم 'GOAT' کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی آخری فلم سائن کی ہے اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے سے قبل کیا ہے۔
اگرچہ کولی وڈ کے میگا اسٹار وجے کی آخری فلم کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم بتایاجارہا ہے کہ وہ اب فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ارادے کے تحت انہوں نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی 69ویں فلم سائن کی ہے، جس کا اعلان کے وی این پروڈکشنز نے جمعہ کے روز کیا۔ اس فلم کا عنوان ’تھلاپتی 69‘ ہوگا جس کی ہدایتکاری ایچ ونوتھ کریں گے۔
علاوہ ازیں چند میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ جس اداکار نے فلم ’goat’ کیلئے 200 کروڑ بھارتی روپے چارج کیے تھے انہوں نے اپنی آخری فلم کے لیے اپنی فیس 275 کروڑ بھارتی روپے تک بڑھا دی ہے، جس سے وہ شاہ رخ خان اور رجنی کانتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکار تھلاپتی وجے اداکاری کے علاوہ اپنی مختلف عوامی و فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی تمل ناڈو اور کیرالہ میں خوب مشہور ہیں۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34


