بالی وڈ سپر اسٹارز کے باڈی گارڈز کا معاوضہ کتنا؟
ارب پتی اداکاروں کے باڈی گارڈز بھی کروڑ پتی؟
باڈی گارڈز اداکاروں کے وفادار محافظ اور ان کا دفاع کرنے والے ہیں، وہ ان سپر اسٹارز کو بہت زیادہ پرجوش پُرستار یا کسی بھی قسم کے خطرے سے بچاتے ہیں۔
ان ستاروں کی جانب سے تعینات گارڈز کو خاصہ بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے اور ان کی سالانہ آمدنی کسی عام باڈی گارڈ یا عام آدمی سے بہت زیادہ ہے۔
آئیے بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے باڈی گارڈ کے بارے میں بات کرتے ہیں اور یہ کہ سپر اسٹارز اپنے قابل اعتماد محافظوں پر کتنا خرچ کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان کے روی سنگھ:
شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ اس وقت بالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے باڈی گارڈ ہیں۔
خبروں کے مطابق روی سنگھ کو سالانہ 2.7 سے 3 کروڑ بھارتی روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔
سلمان خان کے شیرا:
گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا 15 سال سے سلمان خان کے ساتھ ہیں۔
سلمان خان کے ساتھ شیرا کی وفاداری نے انہیں بھی سپر اسٹار کی طرح مشہور کر رکھا ہے، رپورٹس کے مطابق شیرا کو سالانہ 2 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
عامر خان کے یووراج گھوڑپڑے:
یووراج گھوڑپڑے پہلے ایک باڈی بلڈر تھے جو اب عامر خان کی حفاظت کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انہیں 2 کروڑ بھارتی روپے سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
امیتابھ بچن کے جتیندر شندے:
اطلاعات کے مطابق جتیندر شندے ایک سیکیورٹی ایجنسی کے مالک ہیں، لیکن وہ میگا اسٹار کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن جتیندر کو سالانہ 1.5 کروڑ بھارتی روپے ادا کرتے ہیں۔
اکشے کمار کے شریاس تھیلے:
اکشے کمار کے باڈی گارڈ شریاس تھیلے نہ صرف کھلاڑی سپر اسٹار بلکہ ان کے بیٹے آرَو کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شریاس کو سالانہ 1.2 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
ریتیک روشن کے میور شیٹیگر:
بالی ووڈ کے یونانی دیوتا کے نام سے مشہور ریتک روشن کی حفاظت میور شیٹیگر نامی باڈی گارڈ کرتے ہیں۔
جنہیں ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے تقریباً 1.2 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ادا کیے جاتے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون کے جلال
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے باڈی گارڈ کو اس وقت بڑی شہرت ملی جب وہ کپل شرما شو میں سب کے سامنے آئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے باڈی گارڈ جلال کو بھی 80 لاکھ سے 1.2 کروڑ بھارتی روپے سالانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔