خواتین

سبزیاں جلد کی شادابی بڑھائیں

گوشت، مچھلی، انڈے، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال کریں۔

Web Desk

سبزیاں جلد کی شادابی بڑھائیں

گوشت، مچھلی، انڈے، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال کریں۔

گوشت، مچھلی، انڈے، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال کریں۔
گوشت، مچھلی، انڈے، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال کریں۔

خواتین یوں تو اپنی جلد کو چمکدار اور تروتازہ رکھنے کیلئے ہزار جتن کرتی ہیں اور کریموں کے استعمال پر تو کوئی سمجھوتہ ہی نہیں کرتیں۔ لیکن یہ بات کم خواتین ہی جانتی ہیں کہ سبزیوں کو پکا کرکھانا اور کچا کھانا دونوں صورتوں میں ہی انسانی صحت اور جلد کیلئے مفید ہے۔

 گاجر، مولی، شلجم، ٹماٹرودیگر سبزیاں نہ صرف خون پیدا کرتی ہیں بلکہ جلد کو صحت مند اور شاداب رکھنے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہیں۔ انہیں سلاد کے طور پر استعمال کریں تو ان کے فوائد دیگر غذا سے زیادہ ہوتے ہیں، اسی طرح ان کاجوس بھی چہرے کی جلد کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔

اس مقصد کیلئے اپنی خوراک سے مرغن اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں کمی لاتے ہوئے سبزیوں کو شامل کریں۔ گوشت، مچھلی، انڈے، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے

 بلکہ اس سے آپ کی جلد بھی کھلی کھلی رہتی ہے۔ سبزیوں کو بطور ماسک یا سبزیوں کو پھلوں کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ ٹماٹر کو نہ صرف مختلف ڈشز میں استعمال کرنا چاہئے بلکہ بطور سلاد روزانہ دو ٹماٹر کھانا آپ کی جلد، جگر اور دل کیلئے نہایت مفید ہے۔

ٹماٹر کا ماسک بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس مقصد کیلئے چار پانچ عدد ٹماٹر گرائنڈرمیں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کریں۔

 کسی ململ کے کپڑے سے ٹماٹر کے گودے کوچھان لیں۔ یوں آپ کے پاس ٹماٹر کا جوس بچ جائے گا۔ اس جوس میں پانچ چمچے چینی اور پانچ چمچے گلیسرین ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ پکائیں۔ جب گاڑھا ہونے لگے تو اُتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ اس آمیزے کو کسی بوتل میں ڈالیں اور ماسک کی طرح استعمال کریں۔ یہ ماسک آپ روزانہ استعمال کرسکتی ہیں۔

تازہ ترین