فیشن

'جلپری لُک'، ماہرہ خان کے فیشن سینس پر شدید تنقید کیوں؟

ماہرہ خان کے 'جل پری' لُک پر تعریف اور تنقید ایک ساتھ

Web Desk

'جلپری لُک'، ماہرہ خان کے فیشن سینس پر شدید تنقید کیوں؟

ماہرہ خان کے 'جل پری' لُک پر تعریف اور تنقید ایک ساتھ

جلپری لُک، ماہرہ خان کے فیشن سینس پر شدید تنقید کیوں؟
'جلپری لُک'، ماہرہ خان کے فیشن سینس پر شدید تنقید کیوں؟ 

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا اپنے ڈیجیٹل فیشن میگزین 'میشن' کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ پُرستاروں سے تعریف اور تنقید دونوں حاصل کرنے لگا۔

پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی حسین اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں 'میشن' کے 6 سال مکمل ہونے پر ایک خاص ایڈیشن کیلئے فوٹوشوٹ کروایا جس میں وہ سمندر پر حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے ایک چمکتا ہوا ہائی نیک والا گاؤن پہنا اور ساحلِ سمندر پر پوز دیتی نظر آئیں۔

ماہرہ خان نے ایک بولڈ سنہرہ جوڑا بھی زیب تن کیا اور اس کے علاوہ وہ ایک اور سفید بولڈ لباس میں ساحلِ سمندر پر لیٹی نظر آئیں۔

جہاں ماہرہ خان کے ڈائی ہارٹ فینز انکے ان تینوں ہی لکس کو بے حد پسند کر رہے ہیں وہیں متعدد ایسے بھی ہی جو اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ  فوٹوشوٹس میں ماہرہ خان نے لباس ضرور پورے گردن سے ٹخنے پر پہنے ہیں لیکن ملبوسات کی فیٹنگ اس قدر ہے کہ کپڑے پہننا نہ پہننا برابر ہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'ماہرہ خان آپ جیسے ملبوسات پاکستانی ڈراموں میں پہنتی ہیں ان ہی میں اچھی لگتی ہیں، یہ کس قسم کے کپڑے پہننے لگ گئی ہیں آپ؟' جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' اچھے خاصے کپڑے پہنتی تھیں تم پتا نہیں کیا ہوگیا ہے'۔

تازہ ترین