جونیئر دیپیکا کی پیدائش کے بعد ‘دیپویر ‘ کی پہلی پبلک اپیرئنس
دیپویر کی اسپتال سے گھر جانے کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے پاور کپل دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 8 ستمبر 2024 کو ممبئی کے ‘ایچ این ریلائنس اسپتال‘ میں اپنی ننھی پری کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔
بیٹی کی پیدائش سے قبل اپنی پرگننسی کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والا جوڑا آج پہلی مرتبہ اسپتال سے باہر اپنی نومولود بیٹی کے ہمراہ عوامی سطح پر نظر آیا تو سوشل میڈیا پر اسٹار کپل کی ویڈیو وئرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی اسپتال سے چھٹی کی خبریں 12 ستمبر سے گردش کررہی ہیں تاہم 15 ستمبر کو جب اداکارہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر کیلئے روانہ ہوئیں تو پاپرازی اور مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ دیپیکا اور رنویر سنگھ کی ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیپیکا کو آئی سائٹ کے گلاسز لگائے سفید رنگ کی شرٹ میں آرام سے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بیٹی اور بیوی کیلئے رنویر سنگھ کا وارم ویلکم کیسا ہوگا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو گھر میں خوش آمدید کہنے کیلئے انتہائی وارم ویلکم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق بیٹی کی ولادت کے بعد دیپیکا پڈوکون کی گھر واپسی پر رنویر سنگھ کی جانب سے انتہائی پرجوش انداز میں اپنی 'دو لکشمیوں' کے لیے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئیں ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اب مزید اپنی بیٹی اور اہلیہ کا انتظار نہیں کرسکتے اس لیے انہوں نے اسپتال سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی اپنی دونوں لکشمیوں کو گھر میں خوش آمدید کہنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
والدین بننے کی خبر سے بچی کی آمد تک
یاد رہے کہ 29 فروری 2024 کو دپییکا اور رنویر نے انسٹاگرام کی ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اپنی شادی کے چھ سال بعد دونوں اداکار اپنے پہلے بچے کا رواں سال ستمبر کے مہینے میں استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جس کے بعد 7 ستمبر 2024 کو اداکارہ دیپیکا ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے 9 ستمبر کو اپنی بیٹی کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر دیپیکا پڈوکون ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ‘سنگھم اگین‘ میں 'میل پولیس لیڈز ' کی فلم میں پہلی خاتون انسپکٹر ‘شکتی شیٹی‘ کے کیریکٹر میں نظر آئیں گی فلم کی شوٹنگ اداکارہ کی ڈلیوری سے پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 23 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 43 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟