انفوٹینمنٹ

شردھا کپور کے گانے ‘آئی نہیں‘ کا فین میڈ ورژن ‘تیرے بِن‘ وائرل

راج کمار راؤ کے بعد وہاج علی کے ‘آئی نہیں ورژن‘ کے چرچے

Web Desk

شردھا کپور کے گانے ‘آئی نہیں‘ کا فین میڈ ورژن ‘تیرے بِن‘ وائرل

راج کمار راؤ کے بعد وہاج علی کے ‘آئی نہیں ورژن‘ کے چرچے

راج کمار کے بعد وہاج کے ‘آئی نہیں ورژن‘ کے چرچے
راج کمار کے بعد وہاج کے ‘آئی نہیں ورژن‘ کے چرچے

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ‘استری‘ کی طرح فلم کا سیکوئل‘استری 2‘ بھی ‘ویمن اسٹارر مووی‘ ہونے کے باوجود باکس آفس پر اپنا راج قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

‘استری 2‘ اپنی کامیڈی اور تھرل پر مبنی کہانی کے ساتھ اپنے گانوں کی بدولت بھی مداحوں میں کافی زیادہ مقبول ہوئی۔

فلم میں جہاں ایک جانب اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے سزلنگ ہاٹ اوتار میں اپنے آئٹم نمبر  ‘آج کی رات‘ کے ساتھ مداحوں کو انٹرٹین کیا وہیں ورون دھون بھی ایک رومانوی گانے میں شردھا کے ساتھ کیمیو رول میں نظر آئے۔

فلم ‘استری 2‘  کا ہر گانا باکمال تھا تاہم بھوجپوری وائبز کے ساتھ گلوکار ‘پََون سنگھ‘ کی آواز میں گایا گیا گانا ‘آئی نہیں‘  اپنے منفرد بول اور اداکار راج کمار راؤ کے انرجیٹک ڈانس کی وجہ سے چھاگیا۔

راج کمار کے بعد وہاج کے 'آئی نہیں ورژن' کے چرچے

بھارتی اداکار راج کمار راؤ کے ڈانس کے بعد 'استری 2' کے گانے  ‘آئی نہیں‘ کا فین ایڈٹ ورژن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جوکہ پاکستانی اداکار وہاج علی کی اداؤں پر مبنی ہے۔

حال ہی میں ڈرامہ 'تیرے بِن‘ کی انسٹاگرام پر ایک فین ایڈٹ ویڈیو نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی جس میں مداح ‘وہاج علی‘ کا  نٹ کھٹ اوتار دیکھ کر کافی محظوظ ہورہے ہیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم ‘استری 2‘ کے بلاک بسٹر گانے ‘آئی نہیں‘ کے ساتھ ڈرامہ 'تیرے بن' کے مختلف ٹکڑے جوڑ کر ایک دلچسپ ویڈیو ترتیب دی گئی ہے جس میں وہاج علی انتہائی مختلف اوتار میں نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ جس طرح وہاج اور یمنیٰ کی کیمسٹری اس فین ایڈٹ ویڈیو میں نظر آرہی ہے اگر ڈرامے میں بھی کچھ ایسے مناظر ہوتے تو لطف آجاتا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار وہاج علی کے بلاک بسٹر ڈرامے ‘تیرے بِن‘ میں اُن کی اور یمنیٰ زیدی کی کھٹی میٹھی کیمسٹری مداحوں میں آج بھی مقبول ہے۔

 ڈرامہ ‘تیرے بِن‘ اپنی پہلی قسط کے ریلیز ہوتے ہی پاکستان سمیت بھارت کے یوٹیوب پر بھی ٹرینڈ کرنے والا پہلا پاکستانی ڈرامہ بن گیا تھا جس کے سیزن 2 کا پاکستان سمیت بھارتی مداح بھی  بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

تازہ ترین