انفوٹینمنٹ

ماہرہ کے بیٹے کی پیدائش کی یادگار پر بھارتی اداکاراؤں کے کمنٹس

اننیا پانڈے اور مونی رائے کے دل ماہرہ خان نے جیت لیے

Web Desk

ماہرہ کے بیٹے کی پیدائش کی یادگار پر بھارتی اداکاراؤں کے کمنٹس

اننیا پانڈے اور مونی رائے کے دل ماہرہ خان نے جیت لیے

ماہرہ کے بیٹے کی پیدائش کی یادگار پر بھارتی اداکاراؤں کے کمنٹس
ماہرہ کے بیٹے کی پیدائش کی یادگار پر بھارتی اداکاراؤں کے کمنٹس

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے بیٹے ازلان کی سالگرہ پر جاری کیا گیا خاص پوسٹ پاکستانی سمیت بھارتی اداکاراؤں سے بھی محبت سمیٹ گیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس خاص لمحے کی تصویر شامل کی جب انہیں بیٹے جیسی نعمت سے نوازا گیا۔

اس تصویر میں کم عمر ماہرہ بے انتہا معصوم اور پیاری نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے برابر میں انکے ننھے سے بیٹے ازلان کو دیکاھ جاسکتا ہے۔

اس خاص پوسٹ کو مزید خاص بناتے ہوئے ماہرہ خان نے چند ایسے الفاظ لکھے جو سب کے دل کو چھو گئے۔

ماہرہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ '24 سالہ میں اپنی کل کائنات میرے اپنے ازلان کو دیکھتے ہوئے'۔

انہوں نے ازلان کی تاریخ پیدائش لکھنے کے بعد یہ دعا تحریر کی کہ 'اللہ ازلان اور تمام بچوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، انہیں خوشیاں صحت اور لمبی عمر سے نوازے، وہ ہمیشہ سیدھے راستے کا انتخاب کریں اور برائی سے ہمیشہ بچے رہیں'۔

ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا کہ 'جیسے میری اماں کہا کرتی تھیں کہ ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھے یا رب امین انشاءاللہ'۔

اس پوسٹ کے ساتھ ماہرہ خان نے انگلش راک بینڈ 'بیٹلس' کا گیت لگایا اور کیپشن میں لکھا کہ 'یہ وہ گانا ہے جو میں ازلان کے لیے دوران حمل گایا کرتی تھی اور اس وقت بھی گایا کہ جب وہ پیدا ہوا اور اس کو بیٹل آج بھی پسند ہے'۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ماہرہ خان کے مداح محبت سے بھرے کمنٹ کرتے دکھے جبکہ بھارتی اداکارائیں بھی محبت کا اظہار کرتی دکھیں۔

ماہرہ خان کے پوسٹ پر کمنٹ کرنے والی بھارتی اداکاراؤں میں اننیا پانڈے، مونی رائے، سعدیہ خطیب اور گلوکارہ ہرشدیب کور شامل ہیں۔

تازہ ترین