انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نامزد پہلی پاکستانی خاتون امپائر کون؟
پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل
سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بین الاقوامی پینل آف ڈیولپمنٹ امپائر کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون امپائر بن گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نامزدگی کے بعد سلیمہ امتیاز خواتین کے دوطرفہ بین الاقوامی میچوں اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں فرائض انجام دیں گی جو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
سلیمہ امیتاز یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔
سلیمہ امتیاز پہلی آن فیلڈ امپائرنگ کا آغاز پیر سے ملتان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے کریں گی۔
سلیمہ امتیاز کون ہیں؟
سلیمہ امتیاز کی عمر 52سال ہے اور وہ پاکستانی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔ انہوں نے اپنے امپائرنگ کرئیر کا آغاز 2008 میں پی سی بی ویمنز امپائرز پینل کے ساتھ کیا تھا۔
ان کے وسیع تجربے میں ایشین کرکٹ کونسل کے تحت اعلیٰ سطح کے ایونٹس میں امپائرنگ شامل ہے۔
ان کے کیریئر میں 2022 اور 2024 اے سی سی ویمنز ٹی20 ایشیا کپ اور 2023 میں اے سی سی ایمرجنگ ویمنز کپ ہانگ کانگ قابل ذکر ہیں۔
حال ہی میں وہ کوالالمپور میں اے سی سی ویمنز پریمیئر کپ 2024 کی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی رکن بھی تھیں۔
'یہ ہر پاکستانی خاتون کرکٹر اور امپائر کی کامیابی ہے'
سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں ہر خاتون کرکٹر اور امپائر کی کامیابی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب سے ان کی بیٹی نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈبییو کیا تھا تب سے ہی وہ ہمیشہ سے امپائرنگ کے شعبے میں اپنا نام بنانا چاہتی تھیں۔
سلیمہ امتیاز کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کامیابی ان بے شمار خواتین کی حوصلہ افزائی ہے جو کھیل میں اپنی شناخت بنانے کا خواب دیکھتی ہیں۔
سلیمہ امتیاز کے بقول یہ لمحہ کرکٹ میں خواتین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اس ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عزم کا عکاس ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 21 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 41 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟