اسکینڈلز

شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل

مداحوں نے اداکارہ کے پرانے بیان کو ان کی حالیہ زندگی سے جوڑ دیا

Web Desk

شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل

مداحوں نے اداکارہ کے پرانے بیان کو ان کی حالیہ زندگی سے جوڑ دیا

مداحوں نے اداکارہ کے پرانے بیان کو ان کی حالیہ زندگی سے جوڑ دیا
مداحوں نے اداکارہ کے پرانے بیان کو ان کی حالیہ زندگی سے جوڑ دیا

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے کی اپنے شوہر ابھشیک بچن سے طلاق کی قیاس آرائیوں کے دوران ایک 29 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  اُن کے ایک انٹرویو سے کٹ کیے گئے کلپ پر مبنی ہے جب اداکارہ ایشوریا رائے کی عمر محض 21 سال  تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافیوں کی جانب سے اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کے ارادے کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس پر وہ شرماتی ہوئی کافی دیر تک ہنستی رہیں۔

 اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے کانفیڈنس کی وجہ سے پہلے ہی ایک آئیکن کا درجہ حاصل کرنے والی اداکارہ سے  ایک انٹرویو کے دوران جب شادی کے بارے میں ان کے خیالات سے متعلق  پوچھا گیا تو وہ جواب دینے کے بجائے شرماتی رہ گئیں۔

ایشوریا کی جانب سے صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘شادی ایک ایسی چیز ہے جو ہمیشہ میری  لسٹ میں اوپر  رہی ہے اور میں بالکل شادی کروں گی لیکن صرف صحیح وقت  اور صحیح شخص کا انتظار کررہی ہوں‘۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہر لڑکی کی طرح میں بھی شادی کرنے اور ماں بننے کے حسین وقت سے محضوض ہونا چاہتی ہوں لیکن ابھی تک ایسا کوئی شخص نظر نہیں آیا جس کو دیکھ کر شادی کا  خیال ذہن میں لایا جائے، جس دن ایسا کوئی انسان ملے گا تو شادی بھی کرلوں گی‘۔

29 سال پرانی ویڈیو پر مداحوں کا ردعمل

اداکارہ کے 29 سال پرانے انٹرویو کی وائرل ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘ایشوریا یقینا ابھشیک سے بہتر انسان ڈیزرو کرتی تھیں لیکن اب کیا کرسکتے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘جس طرح ان دنوں اداکارہ کی سسرالیوں کے ساتھ اَن بَن کی خبریں سامنے آرہی ہیں، انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اگر اداکارہ اپنے بیان کے مطابق صحیح انسان کا انتخاب کرتیں تو آج خوش ہوتیں‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں، سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے تعلقات میں دراڑ  آچکی ہے۔

تازہ ترین