پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملسل چوتھی بار کمی

Web Desk

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملسل چوتھی بار کمی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملسل چوتھی بار کمی کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔

 قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج 12 بجے سے ہو گا۔

نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب پیٹرول 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے چھ پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر 12 روپے 12 پیسے سستا کردیا گیا ہے اور اب یہ 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

امکان درست ثابت

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ 15 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے۔

اس اعتبار سے موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی جبکہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

گزشتہ 15 روز کے دوران کے دوران پیٹرول اور ڈیزل پر درآمدی پریمیئم عام طور پر 8.5 اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا، دوسری جانب ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم رہا۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو حکومت پاکستان کی جانب سے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

تازہ ترین