انفوٹینمنٹ

عتیقہ اوڈھو نے بھی فہد مصطفیٰ کو وارننگ دے دی

ملک بھر کی کنواری اور شادی شدہ لڑکیوں کو اداکار سے عشق ہونا شروع ہوچکا

Web Desk

عتیقہ اوڈھو نے بھی فہد مصطفیٰ کو وارننگ دے دی

ملک بھر کی کنواری اور شادی شدہ لڑکیوں کو اداکار سے عشق ہونا شروع ہوچکا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے بعد ملک بھر کی کنواری اور شادی شدہ لڑکیوں کو اداکار سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے  شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں  کبھی تم‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔

سینیئر اداکارہ نے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی اداکار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کردار میں جان ڈال دی۔

عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کے چند مناظر کو شاندار اداکاری کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناصرف ڈائیلاگ ڈیلیوری بلکہ اپنی بول چال، انداز اور اشاروں سے بھی اداکاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں شاندار اداکاری کی وجہ سے فہد مصطفیٰ ملک بھر کی لڑکیوں کے لیے فنٹیسی ہیرو بنتے جا رہے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ ملک کی کنواری یا شادی شدہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے۔

اداکارہ نے اس پر مزید وضاحت کی کہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ کے کردار سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے، جس پر میزبان اور وہاں موجود مہمان نادیہ خان اور مرینہ خان بھی ہنس پڑیں۔

ان سے قبل نادیہ خان بھی اسی پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ ان کے ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری دیکھ کر ملک بھر کی خواتین پاگل ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ زائد العمر خواتین بھی فہد مصطفیٰ کے لیے پاگل ہو رہی ہیں۔