فلم / ٹی وی

پنکج ترپاٹھی کی قابلِ ستائش فلموں پر ایک نظر

اداکار کے سنجیدہ کردار کو بےحد پسند کیا جاتا ہے

ایمن ملک

پنکج ترپاٹھی کی قابلِ ستائش فلموں پر ایک نظر

اداکار کے سنجیدہ کردار کو بےحد پسند کیا جاتا ہے

اداکار کے سنجیدہ کردار کو بےحد پسند کیا جاتا ہے
اداکار کے سنجیدہ کردار کو بےحد پسند کیا جاتا ہے

بالی وڈ فلم نگری کے ورسٹائل اداکار پنکج ترپاٹھی کا شمار انڈسٹری کے ایسے فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہیں  کامیڈی کیساتھ ساتھ سنجیدہ کرداروں میں بھی عبور حاصل ہے۔

اگرچہ کہ پنکج نے بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل بہت جدوجہد کی لیکن  انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی معاون کردار اور منفرد انداز کی  بدولت انتہائی کم عرصے میں انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔

اداکار کے فلمی کیرئیر کی بات کریں تو پنکج ترپاٹھی کی فلمیں نہ صرف نیٹ فلکس پر مختلف انواع جیسے کہ کامیڈی، ہارر، اور ورسٹیلٹی کو پیش کرتی ہیں بلکہ  اسی کے ساتھ وہ اپنی شاندار اداکاری اور مختلف کرداروں میں ڈھلنے کی صلاحیت کی وجہ سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بھی  بنا چکے ہیں۔

آئیے پنکج ترپاٹھی کی چند نیٹ فلکس سیریز پر نظر ڈالتے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ بھی ان کی حیرت انگیز کارکردگی سے لطف اندوز ہوجائیں گے۔

مرڈر مبارک:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

رواں سال پیش کی جانے والی مسٹری ، کامیڈی فلم مرڈر مبارک پنکج ترپاٹھی کی ان فلموں میں شامل ہے جو انکی کیرئیر میں مقبولیت کی وجہ بنی۔

اس فلم میں اداکار پنکج ترپاٹھی، سارہ علی خان، وجے ورما، کرشمہ کپور، سنجے کپور، تسکا چوپڑا، اور ڈمپل کپاڈیا جیسی شخصیات اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔

اس فلم کی کہانی میں ایک ایسے قتل کا معمہ  شامل ہے جو دہلی کے ایک مشہور کلب میں رونما ہوتا ہے۔ اس کلب میں ایک شخص مردہ حالت میں پایا جاتا ہے جسکی تحقیقات کیلئے اے سی پی بھوانی سنگھ (پنکج ترپاٹھی) کو بلایا جاتا ہے۔

 بھوانی سنگھ جو  اپنے غیر روایتی تحقیقات کے طریقوں کے لیے جانے جاتے ہیں وہ اس کیس میں بھی  کلب کی ایلیٹ سوسائٹی میں چھپے ہوئے رازوں اور جھوٹوں کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

جبکہ اس فلم میں ان کی منفرد تحقیقاتی صلاحیتیں اور حاضر دماغی کہانی کو مزید دلچسپ بناتی ہیں۔

 لڈو:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

سال 2020 میں منظر عام پر آنے والی پنکچ ترپاٹھی کی فلم ’لڈو’ کو کون فراموش کرسکتا ہے؟اس کامیڈی فلم میں سنجنا ملہوترا، پنکج ترپاٹھی، فاطمہ ثنا شیخ، روہت ، ابھیشیک بچن، اور راج کمار راؤ نے  اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے عوام کے دل جیتے ۔

اس کامیڈی فلم میں اگرچہ کہ ہر کردار ہی اہم تھا تاہم پنکج ترپاٹھی نے جس طرح  ایک بدنام زمانہ ڈان سٹو کا کردار ادا کیا  اسے فلمی شائقین بھول نہیں سکتے۔

کہانی مختلف کرداروں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں ڈان سٹوجو اپنے سابقہ ساتھی بٹو (ابھیشیک بچن) سے بدلہ لینے کی آگ میں جلتا ہے تاہم یہ دشمنی  آخر میں ایک زبردست کلائمکس میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

می می:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

پنکچ ترپاٹھی کے فلمی کیرئیر میں سال 2021 میں نیٹ فلکس  کی زینت بننے والی فلم  ’MIMI’ بھی قابل تعریف ہے ۔

دلوں کو چھو لینے والی فلم ’ممی’ کی کہانی  ایک ایسی نوجوان عورت کے گرد گھومتی ہے جو سروگریسی کے ذریعے ماں بنتی ہے۔

جبکہ اس فلم میں پنکج ترپاٹھی نے بھانو کا کردار ادا کیا ہے جو ممی کا مخلص دوست ہے اور اس کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا ہوتا ہے۔

او ایم جی 2:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

سال 2023 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’او ایم جی 2’ ماضی کی مشہور فلم ’او ایم جی’ کا سیکوئل ہے جس میں مذہب اور روحانیت کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 

اس فلم میں پنکج ترپاٹھی وکیل کانتی شرن مڈگل کا کردار ادا کرتے ہیں جو حکومت کے مذہبی پابندیوں کے خلاف کیس لڑتے ہیں۔

اس فلم میں پنکچ کے علاوہ اکشے کمار، یامی گوتم، انویشا وج، آرویش ورما، اور گیتا اگروال  نے اپنی فنی صلاحیتوں اور شاندار پرفارمنسز سے ناظرین کے دل جیتے۔

شیر دل:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

پنکج ترپاٹھی کی فلم ’شیر دل’ بھی اسی فہرست میں شامل ہے جسے نیٹ فلکس پر ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اس فلم میں پنکج ترپاٹھی گنگارام کا کردار ادا کرتے نظر آئے  جو ایک ایسے گاؤں کا سرپنچ ہے  جو قحط کا شکار ہے۔ اور اسی قحط کو ختم کرنے اور اپنے گاؤں کی حالت بہتر کرنے کے لیے گنگارام  کی نظر سے ایک پوسٹر گزرا  جس میں چیتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کو ₹10,00,000 معاوضے کا وعدہ کیا گیا تھا بس پھر کیا تھا گنگارام نے اپنے گاؤں کی بہتری کیلئے خود کو چیتے کے حملے میں مارنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

بعدازاں  وہ ایک شکاری جیم احمد کے ساتھ مل کر  جنگل میں چیتے کی تلاش شروع  کرتا ہے، لیکن ابتدائی طور پر انہیں کوئی چیتا نہیں ملتا۔ جب آخرکار انہیں ایک چیتا ملتا ہے، تو وہ پہلے ہی کھانا کھا چکا ہوتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ جبکہ فلم کے آخری منظر میں پنکج کو  چیتے کا حملہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

فکرے:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

2013 میں ریلیز ہونے والی بھارتی کامیڈی فلم ’فکرے’ بھی پنکج ترپاٹھی کی مشہور فلموں میں شامل ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔

 یہ فلم ایک دوستوں کے گروپ،’ہنی، چُوچا، لالی، اور ظفر’کے گرد گھومتی ہے، جو مزاحیہ  اندازمیں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

 اس فلم کی کہانی ان چاروں دوستوں کی فوری  پیسہ کمانے کی کوششوں کو دکھاتی ہے، جو انہیں ایک مقامی گینگسٹر اور بدعنوان افسران کے ساتھ مسائل میں ڈال دیتی ہے۔

اس کامیڈی فلم میں پنکج ترپاٹھی نے  پنڈت جی کا یادگار کردار ادا کیا ہے، جو ایک چالباز اور عجیب و غریب بک میکر ہوتا ہے اور دوستوں کی اسکیموں میں ملوث ہو جاتا ہے۔

 ان کا کردار فلم میں مزاح اور پیچیدگی کا ایک اضافہ کرتا ہے، جو کامیڈی کے افراتفری اور فلم کی مجموعی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس فلم میں پنکج ترپاٹھی کے علاوہ  رچا چڈھا، علی فاضل، ورون شرما، منجوت سنگھ جیسے کردار شامل شامل تھے۔

83:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

نیٹ فلکس پر دھوم مچانے والی پنکج ترپاٹھی کی فلم ’83’ بھی اپنی کہانی اور استار کاسٹ کی بدولت خاصی مشہور ہے۔

اس فلم کی کہانی بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کی تاریخی ورلڈ کپ فتح پر مبنی ہے جس میں پنکج ترپاٹھی نے پی آر مان سنگھ کا کردار ادا کیا جو ٹیم کے مینجر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ وہ فلمیں ہیں جنکی مقبولیت نے اداکار کو ایک انفرادی پہچان دلوائی جبکہ نیٹ فلکس پر موجود پنکج ترپاٹھی کی یہ فلمیں  شاندار اداکاری اور کرداروں میں ڈھلنے کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔