انفوٹینمنٹ

کینسر کا شکار حنا خان سالوں بعد حسین دلہن بن گئیں

حنا خان کا کینسر کی تشخیص کے بعد دلہن بننا توجہ کا مرکز

Web Desk

کینسر کا شکار حنا خان سالوں بعد حسین دلہن بن گئیں

حنا خان کا کینسر کی تشخیص کے بعد دلہن بننا توجہ کا مرکز

حنا خان سالوں بعد حسین دلہن بن گئیں
حنا خان سالوں بعد حسین دلہن بن گئیں

بھارتی اداکارہ حنا خان نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی مرتبہ عروسی لُک اپناتے ہوئے ریمپ پر واپسی کے ساتھ مداحوں سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔

حنا خان میں رواں سال چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان دنوں وہ اپنے اس نئے لیکن مشکل سفر میں مداحوں کو ساتھ رکھی ہوئی ہیں۔

حنا خان کی کیموتھراپی چل رہی ہے جس کے حوالے سے وہ اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی ہے جس میں کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی مرتبہ ریمپ واک کیلئے تیار ہوتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں حنا خان کو دلکش سرخ جوڑے میں تیار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کرتی بھی دکھیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ ‘میرے والد مجھ سے کہا کرتے تھے کہ ڈیڈی کی مضبوط بیٹی کبھی رونا مت، اپنی مشکلات کا شکوہ نہ کرنا، صرف عاجزی کا مظاہرہ کرتی رہنا، اپنی زندگی کے معاملات پر خود اختیار رکھنا، مضبوطی سے کھڑے رہتے ہوئے ہر مشکل کا مقابلہ کرنا‘۔ 

حنا خان نے لکھا کہ ’ اس لیے میں نے نتائج سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، بس اس پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں جو میرے اختیار میں ہوتا ہے باقی سب اللہ کے بھروسے چھوڑ دیتی ہوں، وہ آپکی کوشش دیکھتا ہے، آپکی دعائیں سنتا ہے اور آپ کے دل کی بات سے واقف ہے‘۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ سب آسان نہیں ہے لیکن میں خود سے یہی کہتی رہتی ہوں کہ آگے بڑھتی رہو حنا، رکنا مت‘۔

میں نے نتائج سے ڈرنا چھوڑ دیا، حنا خان
میں نے نتائج سے ڈرنا چھوڑ دیا، حنا خان

حنا خان نے اپنے لُک سے متعلق لکھا کہ ’ کل رات میں سالوں بعد دلہن کے لُک میں تیار ہوئی اور ٹائمز فیشن ویِک کے گرینڈ فنالے کی تقریب میں واک کی‘۔

حنا خان کے بیماری کے باوجود اپنا کام جاری و ساری رکھنا اور ہمت کے ساتھ مسکراتے رہنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔