مس ورلڈ کے اسٹیج پر پریانکا نے اپنا گرتا لباس کیسے سنبھالا؟
'مس ورلڈ'، اسٹیج پر پریانکا نے گرتا لباس کیسے روکا؟ تہلکہ خیز انکشاف
بالی وڈ کی 'دیسی گرل' پریانکا چوپڑا نے اپنے مس ورلڈ بننے کی 24 سال پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے اسٹیج پر انکا دلکش لباس گرنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
ماڈلنگ کی دنیا بے حد خطرناک مانی جاتی ہے کیونکہ ماڈلز کو مختلف فیشن ڈیزائنرز کے انواع و اقسام کے ملبوسات پہننے ہوتے ہیں اور ایک مجمع کے سامنے خود کو پیش کرنا ہوتا ہے۔
اس دوران اکثر ماڈلز کو ایسے لباس بھی پہننے پڑتے ہیں جو انکو فٹ نہیں آرہے ہوتے لیکن پنس یا دوسرے طریقے اپنا کر انہیں جسم پر بٹھانا ہوتا ہے۔
اس حوالے سے پریانکا چوپڑا نے اپنا ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جو ان کے مداحوں اور فیشن کے متوالوں کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پریانکا چوپڑا المعروف پکی چوپس نے بالی عمریا میں اپنی ماڈلنگ سے ریمپ کو جگمگایا۔ پریانکا کے حسن کے ایسے چرچے ہوئے کہ خوبصورتی کے کئی خطاب اپنے نام کرتی 18برس کی عمر میں ’مس ورلڈ‘بن گئیں۔
حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے کانسرٹ میں شرکت کی اور انکی سالگرہ کے دن شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کا خاص دن یاد کرتے ہوئے لکھا کہ '24 سال قبل مجھے اسی مقام پر مس ورلڈ کا ٹائٹل سے نوازہ گیا تھا، پُرجوش، پریشان، لڑنے کیلئے تیار اور بہتر سے بہتر دکھنے کی خواہش لیے میں 18 سالہ پریانکا کو کبھی نہیں بھلا سکتی'۔
انہوں نے بتایا کہ 'میں 30 نومبر 2000 کا وہ دن کبھی نہیں بھول سکتی کہ جب میں نے پینسل ہیلز پر خود کو بیلنس کیا تھا اور مین ہیمنت تریویدی کا دلکش جوڑا پہنی ہوئی تھی جو گرے جارہا تھا کیونکہ ٹینشن میں مجھے شدید پسینہ آرہا تھا اور اسکی وجہ سے میرا باڈی ٹیپ اس جوڑے کو روک نہیں پارہا تھا'۔
پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ 'اگر آپ گوگل کریں تو مس ورلڈ کا ٹائٹل جینتے کے بعد میں شکرگزاری میں جھک کر نمستے کرتی دکھوں گی جبکہ حقیقت میں میں اپنا لباس ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور میں اس کوشش میں کامیاب رہی اور سروائیو کر گئی اور آخر میں سب ٹھیک ہی ہوا'۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ماڈل صوفی چوہدری نے لکھا کہ ' میں اس رات وہاں موجود تھی، اگلے دن آپ سے ملاقات ہوئی اور میں نے کہا کہ یہ لڑکی سچ میں قابلِ تعریف ہے'۔
یاد رہے کہ سال 2003 میں پریانکا چوپڑا نے فلم ’دا ہیرو: لَو اسٹوری آف آ اسپائے‘ سے بالی وڈ ڈیبیو دیا تھا جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے اپنی نئی فلموں کے ساتھ بالی وڈ متوالوں کی محبت سمیٹتی چلی گئیں۔



