انفوٹینمنٹ

سونم کپور اور فواد خان کی 'خوبصورت' کو 10سال مکمل

فلم 'خوبصورت' کے 10سال مکمل ہونے پر سونم کپور کی اسپیشل پوسٹ وائرل

Web Desk

سونم کپور اور فواد خان کی 'خوبصورت' کو 10سال مکمل

فلم 'خوبصورت' کے 10سال مکمل ہونے پر سونم کپور کی اسپیشل پوسٹ وائرل

سونم کپور اور فواد خان کی خوبصورت کو 10سال مکمل
سونم کپور اور فواد خان کی 'خوبصورت' کو 10سال مکمل

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ اپنی فلم 'خوبصورت' کی ریلیز کے 10 سال مکمل ہونے پر اسپیشل پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ڈیبیو دیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا اور دونوں کی جوڑی ایک ہی فلم سے سب کے دل جیت گئی۔

فلم 'خوبصورت' میں فواد خان نے ’وکرم‘ نامی نئے دور کے شہزاے کا کردار اس قدر بہترین نبھایا کہ وہ حقیقت میں ایک شہزادے ہی معلوم ہو رہے تھے جبکہ سونم کپور ’ملی‘ نامی فیزیوتھراپسٹ کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

19 ستمبر 2014 کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم 'خوبصورت' کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اسی خوشی میں صونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

پوسٹ میں فلم کا آفیشل ٹریلر شامل ہے جس میں فلم کے چند یادگار  سینز  دیکھے جاسکتے ہیں جن میں متعدد میں سونم اور فواد خان کی جادوئی کیمسٹری بھی نظر آئی۔

پوسٹ کے کیپشن میں سونم کپور نے لکھ کہ ' مجھے ملی کا کردار نبھائے ہوئے 10 سال بیت گئے ہیں، اور میں آج بھی کئی وجوہات کی وجہ سے ملی ہی ہوں'۔

انہوں نے اپنی بہن و فلم کی پروڈیوسر رہیا کپور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس شاندار فلم سے جڑی تمام یادوں کیلئے میں ہمیشہ شکرگزار رہوں گی ریا کپور کی'۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم ’خوبصورت‘ میں ان کے ساتھ کوئی بھی بالی وڈ اداکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا کیونکہ فلم کا نام خوبصورت تھا اور کہانی لڑکی پر مبنی تھی، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے پاکستانی اداکار فواد خان کا انتخاب کیا گیا اور فواد خان نے کردار اس خوبصورتی سے نبھایا کہ وہ بڑے سپر اسٹار بن کر ابھرے'۔

دوسری جانب فواد خان نے رواں سال احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں انکے ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ اور ’زندگی گلزار ہے’ کی وجہ سے بالی وڈ فلم ‘خوبصورت‘ کی آفر ہوئی تھی'۔

واضح رہے کہ 'خوبصورت' کے بعد فواد خان بالی وڈ کی دیگر دو سپر ہٹ فلمز ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے اور دونوں ہی فلموں میں اہم کردار نبھاتے نظر آئے۔