برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کیسی ہوتی ہیں؟
نشان ………… جڑواں بچے
عنصر ………………… ہوا
حاکم سیارہ …………… عطارد
خوش بختی کا ہندسہ……… 3 اور 4
سعد پتھر ……………… زمرد
مبارک دن …………… بدھ
موافق رنگ ……… بھورا ، نقرئی
جس طرح پارہ زمین پر گر کر بکھر جاتا ہے، ٹھیک اسی طرح ایک جوزا خاتون میں اپنی توانائیوں کو منتشر کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔
متعدد مفادات اور دلچسپیوں سے وابستگی، عشق و رومان کی کثرت اور لاتعداد ذہنی مشاغل جن میں بیشتر زیادہ وقت لیتے ہیں، ان کو بالکل بے دم کردیتے ہیں اور وہ ان کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹ جاتی ہے۔ اس ضمن میں نجومی اس کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایک جوزا عورت کو اچھی طرح یہ بات ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ اس کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ وہ خود کو ٹکڑے ٹکڑے نہ ہونے دے اور اپنے آپ کو سمیٹ کر رکھے۔
اس کو اس معاملے میں ثور عورت اور حوت عورت سے سبق حاصل کرنا چاہئے جو اپنی توانائیوں کو یکجا رکھتی ہیں اور ان کو منتشر نہیں ہونے دیتیں۔
ایک جوزا خاتون اپنے قلب کی گہرائیوں میں محرومی اور دل شکستگی کا جو احساس رکھتی ہے، اس کے اظہار میں وہ بہت کم تشدد پسندی کا طریقہ اختیار کرتی ہے۔
ایسے موقع پر وہ فرار اختیار کرکے خواب و خیال کی دنیا آباد کرلیتی ہے اور اس طرح وہ اپنی دبی ہوئی اعصابی توانائی کے اخراج کا راستہ تلاش کرلیتی ہے۔ فلمی رسالے، حقیقی رومان اور فلمیں اس کیلئے یہ راستہ فراہم کردیتے ہیں۔
جوزا عورت جانتی ہے کہ ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اس لئے وہ کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے دونوں رخ دیکھنا چاہتی ہے۔ اگرچہ اس میں عجلت پائی جاتی ہے لیکن وہ اپنے فیصلے اور اپنی رائے دینے میں انصاف سے کام لیتی ہے۔
وہ اپنی ذات کو درمیان میں نہیں لاتی بلکہ غیر جانبدارانہ انداز میں جائزہ لیتی ہے۔ وہ ان لوگوں پر الزام تراشی نہیں کرتی جو ناممکن قسم کے نظریات پیش کرتے ہیں۔ اس کا اصول یہ ہے کہ جس چیز کے حصول کیلئے کبھی کوشش نہ کی گئی ہو، اس کو حاصل کرنے کی کوشش ضرور کرنی چاہئے، کیا معلوم کامیابی حاصل ہوجائے۔
جوزا عورت کا دماغ اس کے جسم کے مقابلے میں بہت آگے چلتا ہے چنانچہ جب وہ لکھنے بیٹھتی ہے تو اس کا قلم اس کے خیالات کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ جب اس کا دماغ سوچنا شروع کردیتا ہے تو اس کو روکنا مشکل ہے۔ خیالات یکے بعد دیگرے امڈ کر چلے آتے ہیں۔ چونکہ وہ اپنے دماغ کو قابو میں نہیں کرسکتی اس لئے بے خوابی، انتشار، پراگندگی، غلطیاں اور اعصابی تھکاوٹ جوزا عورت کا معمول بن جاتی ہے۔
اس کا عجوبہ پسند دماغ ہر وقت کیوں اور کس طرح کے چکر میں الجھا رہتا ہے۔ وہ مسئلے کا مطالعہ کرتی ہے، غور کرتی ہے اور حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں اس کا تجزیہ کرتی ہے، یہاں تک کہ وہ حل ڈھونڈ لیتی ہے۔
جوزا عورت اپنی بہتری ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلسل کام کرتی ہے۔ وہ رات کے مدرسوں میں معلمہ کی حیثیت سے کام کرسکتی ہے، جائدادوں کا کاروبار کرسکتی ہے اور کپڑے سینے کے بعد انہیں جاکر دکانوں پر فروخت کرسکتی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 46 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟