کینیڈا نے عارضی ورکرز، طلبہ کے لیے قوانین سخت کردیے
حکومت کو ان مسائل پر عوامی دباؤ کا سامنا ہے۔
کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی طلبا کو ملنے والے اسٹڈی پرمٹ کی تعداد کو مزید کم کر رہے ہیں اور ملک میں عارضی رہائشیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ورک پرمٹ کے لیے اہلیت کو بھی سخت بنارہے ہیں۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل حکومت رائے عامہ کے جائزوں میں پیچھے چل رہی ہے اور اس ہفتے ہونے والے ضمنی انتخاب میں بڑی شکست سے دوچار ہے۔
حکومت کو عارضی رہائشیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے جس میں مکانات کی قلت اور بلند قیمتوں جیسے مسائل کا ذمہ دار تارکین وطن کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔
چنانچہ حکومت ملک میں عارضی رہائشیوں، بشمول بین الاقوامی طلباء اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد میں کینیڈیا آمد کا معاملہ ملک کی سیاست میں سب سے زیادہ متنازعہ بن گیا ہے۔
خاص کر ایسے وقت میں کہ جب میں اکتوبر 2025 کے بعد وفاقی انتخابات ہونے والے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بدھ کو اعلان کردہ تبدیلیوں سے سال 2025 میں انٹرنیشنل اسٹڈی پرمٹ کی تعداد کم ہو کر 437,000 ہو جائے گی۔
امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے اعداد وشمار کے مطابق کینیڈا نے سال 2023 میں 509,390 اسٹڈی پرمٹس کو منظور کیا جبکہ 2024 کے ابتدائی 7 مہینوں میں یہ تعداد 175,920 رہی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ کینیڈا نے ویزا منظور کرنے کے رجحان میں کمی کردی ہے اورریکارڈ تعداد میں تارکین وطن کو واپس بھی بھیج رہا ہے جو اپنی دستاویزات کے ساتھ اس کی سرحدوں تک پہنچ جاتے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز