انفوٹینمنٹ
صبا فیصل بہوؤں کو بیٹی کیوں نہیں مانتیں؟ خود بتادیا
صبا فیصل کیلئے بیٹی اور بہو ایک جیسی کیوں نہیں؟
صبا فیصل بہوؤں کو بیٹی کیوں نہیں مانتیں؟ خود بتادیا
صبا فیصل کیلئے بیٹی اور بہو ایک جیسی کیوں نہیں؟
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی دونوں بہووں کو بیٹی نہ کہنے کی اصل وجہ سے پردہ ہٹا دیا۔
ڈراما 'دُرِشہوار' ، 'خدا اور محبت' ، 'سرِ راہ' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا فیصل گزشتہ چند سالوں سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے زیادہ اپنی گھریلو زندگی کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہیں۔
صبا فیصل گزشتہ سال اپنی بڑی بہو نیہا سے ہونے والی سوشل میڈیا لڑائی کے سبب گھر گھر موضوعِ بحث بنیں رہیں لیکن اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔
صبا فیصل نے حال ہی میں حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وہ اپنے لاتعداد انٹرویوز اور پوڈ کاسٹ کی طرح بہو، بیٹی اور سسرال کے موضوع پر بات کرتی دکھیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'میں نے اب یہ کہنا چھوڑ دیا ہے کہ میری بہوویں میری بیٹیوں جیسی ہیں کیونکہ ایسا نہیں ہے'۔
انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 'میں یہ پہلے کہتی تھی پر اب نہیں کیونکہ بہو اور بیٹی دو مختلف رشتے ہیں، تو آپ بہو کو بہو کی طرح پیار کیوں نہیں کرسکتے؟ میں بہووں کو بہو کی طرح ہی پیار کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی'۔
انکا کہنا تھا کہ 'بہو مجھے میرے بیٹوں کے توسط سے ملی ہیں تو مجھے میرے بیٹے تو جان سے زیادہ پیارے ہیں اسی لیے دونوں بہوویں بھی اتنی ہی پیاری ہیں'۔
صبا فیصل نے مزید کہا کہ 'میں اب یہی کہتی ہوں کہ میں اپنی بہوؤں کو بہو جیسا پیار کرتی ہوں'۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute


