فوڈ

کریلا اور چنے کی دال کی ریسیپی

آخر میں گرم مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔

Web Desk

کریلا اور چنے کی دال کی ریسیپی

آخر میں گرم مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اجزاء :

 کریلا آدھا کلو،

 نمک حسب ضرورت،

 چنے کی دال ایک کپ،

 تیل آدھا کپ،

 زیرہ ایک چائے کا چمچ،

 پیاز 4 عدد،

 ہری مرچ 2 سے تین عدد،

 ہلدی آدھا چائے کا چمچ،

 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،

 لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی،

 ٹماٹر پیوری 3کھانے کے چمچ،

 گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ۔

ترکیب :

 پہلے کریلے پر نمک لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر اسے دھوکر ایک طرف رکھ دیں۔ اب چنے کی دال کو بھگو کر ابال کر ایک جگہ رکھ دیں۔ اب پین میں تیل گرم کرکے کریلے پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

 پھر اسے نکال کر الگ رکھ دیں۔ پھر اسی تیل میں زیرہ اور پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ اب اس میں ہری مرچ، ہلدی، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ اور ٹماٹر پیوری ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے۔ پھر اس میں ابلی ہوئی چنے کی دال فرائی کیا ہوا کریلا اور آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھک کر دم پر پکنے رکھ دیں۔ آخر میں گرم مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔

تازہ ترین