فلم / ٹی وی

کامیڈین سُدیش لہری 'لافٹر شیف' کے سیٹ پر حادثے کا شکار

ریم شیخ کے بعد سُدیش لہری کے ستارے بھی گردش میں

Web Desk

کامیڈین سُدیش لہری 'لافٹر شیف' کے سیٹ پر حادثے کا شکار

ریم شیخ کے بعد سُدیش لہری کے ستارے بھی گردش میں

ریم شیخ کے بعد سُدیش لہری کے ستارے بھی گردش میں
ریم شیخ کے بعد سُدیش لہری کے ستارے بھی گردش میں

بھارت کے مشہور کامیڈین سدیش لہری ریئلٹی شو 'لافٹر شیفس' کے سیٹ پر ایک افسوسناک حادثہ کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق سُدیش  لہری اداکارہ نیا شرما کے ساتھ ایک ایپی سوڈ کی شوٹنگ کر رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ ناخوشگوار  واقعہ پیش آیا۔

شو لافٹر سیفس کی پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے میڈیا  کو بتایا کہ ‘سُدیش لہری اور اداکارہ  نیا شرما کھانا پکانے میں مصروف تھے کہ اچانک کامیڈین کو نیا شرما نے نادانستہ طور پر زخمی کردیا‘۔

رپورٹس کے مطابق کھانا پکانے کے دوران شو میں سدیش کی پارٹنر کا کردار نبھانے والی  اداکارہ نیا شرما نے غلطی سے انہیں  چاقو سے زخمی کر دیا جس کے بعد سدیش لہری کو  گہرے زخم کے باعث سیٹ پر ہی طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے کے باوجود بھی کامیڈین  نے خوش اسلوبی سے ایپی سوڈ کا بقیہ حصہ مکمل کرتے ہوئے شوٹنگ جاری رکھی لیکن اگلے دن درد کی شدت کی وجہ سے چھٹی لے لی۔

واضح رہے کہ کامیدین سُدیش لہری سے پہلے اداکارہ ریم شیخ بھی لافٹر شیفس کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوئیں تھیں جہاں کھانا پکاتے ہوئے ڈیپ فرائی کرنے کے دوران اداکارہ کا چہرہ تیل سے جل گیا تھا۔