صحت

آنکھوں کے گرد سوجن اور سیاہ حلقے،کھیرا رکھنا کتنا مفید ؟

کھیروں کو آنکھوں کے لیے کیسے استعمال کریں؟

Web Desk

آنکھوں کے گرد سوجن اور سیاہ حلقے،کھیرا رکھنا کتنا مفید ؟

کھیروں کو آنکھوں کے لیے کیسے استعمال کریں؟

آنکھوں کے گرد سوجن اور سیاہ حلقے،کھیرا رکھنا کتنا مفید ؟

نیند کی کمی ہو یا تھکن کی وجہ، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہونا عام سی بات ہوگئی ہے جو یقیناً پریشان کن بھی ہے۔ اس سیاہ حلقوں اور آنکھوں کے گرد سوجن سے چہرے کی تاثرات میں بھی نمایاں فرق نظر آتا ہے۔

لیکن اس مسئلے سے کیسےنجات حاصل کی جائے؟آئیے جانتے ہیں ۔

آنکھوں کے گرد سوجن اور سیاہ حلقوں کو کم کرنے کے لیے لوگ ایک عرصے سے اپنی آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑے لگاتے آ رہے ہیں۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ کھیرا جلد کو نرم اور تروتازہ کرتا ہے، لیکن کیا یہ خیال واقعی سائنسی اعتبار سے درست ہے؟

 جلد کی بہت سی کریمیں کھیرے کے عرق پر مشتمل ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلوویرا کے مقبول ہونے سے پہلے برسوں تک کھیرا جلد کی صحت اور خوبصورتی کی مصنوعات جیسے آنکھوں کے لوشن اور جیل کا حصہ تھا۔ چونکہ کھیروں میں بہت زیادہ پانی ہوتا ہے اس لیے جب آپ ان کا استعمال کریں گے تو آپ کی آنکھیں ٹھنڈک محسوس کریں گی۔ یہ کولڈ کمپریس کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ 

خاص طور پر اگر آپ نے استعمال سے پہلے کھیرے کو ٹھنڈا کرلیا ہو۔ آنکھ پر ہلکی اور ٹھنڈی چیز لگانے سے آپ آنکھیں بند کرلیں گے۔ اس سے آپ کو آرام ملتا ہے۔ قطع نظر اس کے کہ یہ کسی مفید چیز کی وجہ سے ہے یا نہیں۔ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ کھیرا جلد کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ اچھے نتائج کی تلاش میں ہیں تو آپ کے لیے کھیرے کے صرف دو ٹکڑے کافی نہیں۔ 

آنکھوں کے گرد سوجن اور سیاہ حلقے،کھیرا رکھنا کتنا مفید ؟

کھیرے وٹامن سی (اینٹی آکسیڈینٹ) اور فولک ایسڈ (بی وٹامنز سے) بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن سی آپ کی آنکھوں کے اردگرد جلد میں نئے خلیوں کی نشوونما کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور فولک ایسڈ آنکھوں کے نیچے سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے لہٰذا کھیرے کے ٹکڑے اینٹی آکسیڈینٹس کو متحرک کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جو آپ کی جلد میں ٹاکسن سے لڑتے ہیں۔

 یہ خراب جلد کو صاف اور نرم کر سکتا ہے۔2012 ء میں ایک تحقیقی جائزے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ وٹامن کی وجہ سے جلد پر کھیرے کا استعمال آنکھ کے سیاہ دھبوں کو کم کرسکتا ہے۔ کھیرا جلد کی رنگت کو ہلکا بھی کرسکتا ہے کیونکہ یہ ٹائروسینیس نامی انزائم کو روک سکتا ہے۔ ٹائروسینیس آپ کے جسم میں زیادہ میلانین پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ میلانن ایک روغن ہے جو آپ کی جلد کو سیاہ کرتا ہے اور اسے سورج کی یو وی شعاعوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ 

آنکھوں کے گرد سوجن اور سیاہ حلقے،کھیرا رکھنا کتنا مفید ؟

لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ سب کھیرے کے دو ٹکڑوں سے کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑوں کا استعمال جادو نہیں کرتا۔ تاہم اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کھیرے کا جوس، بیج کا عرق اور پھول اضافی اجزا کے طور پر استعمال ہونے پر جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ کھیرے پر مشتمل آنکھوں کے جیل یا کریم جلد کو نمی بخش سکتے ہیں اور 2010 ء میں کم از کم ایک تحقیق کے مطابق یہ جیل جھریاں بھی روک سکتی ہے۔

 کھیروں کو آنکھوں کے لیے کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ اپنی آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑوں کا اثر آزمانا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے اقدامات پر عمل کریں۔

استعمال سے پہلے کم از کم ایک گھنٹے کے لیے کھیرے کو فریج میں رکھیں۔ کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں۔ کھیرے کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ٹکڑوں کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھولیں۔ اپنا سر تھوڑا سا پیچھے جھکائیں اور اپنی آنکھ پر کھیرے کا ایک ٹکڑا رکھیں۔ تقریباً 15 منٹ آرام کریں۔ جب آنکھوں پر پڑا ہوا کھیرا گرم ہوجائے تو اسے بدل دیں۔

ترکیب: ایک ہی وقت میں کھیرے کے ٹکڑے استعمال کرنے کی کوشش کریں جیسا کہ چہرے کا ماسک استعمال کرتے ہیں۔ آپ کی جلد پر کھیرے کے تمام حصوں کو استعمال کرنا عام طور پر محفوظ ہے، لیکن ایک چھوٹی سی تعداد کو کھیرے سے الرجی بھی ہوسکتی ہے۔ اسے آزمانے کے لیے کھیرے کا ایک ٹکڑا اپنی کلائی پر رکھیں۔ اگر آپ کی جلد سرخ یا خارش زدہ ہو جائے تو کھیرے کو حساس جلد جیسے کہ پلکوں پر کبھی نہ رکھیں۔

ان عمل کو آزمانے سے آپ کافی حد تک سیاہ حلقوں جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔