انفوٹینمنٹ
کرن جوہر کے کام سے انکے ہی بچے لاعلم کیوں؟
یش اور روہی کو اب تک نہیں معلوم کہ انکے والد کیا کام کرتے ہیں؟
کرن جوہر کے کام سے انکے ہی بچے لاعلم کیوں؟
یش اور روہی کو اب تک نہیں معلوم کہ انکے والد کیا کام کرتے ہیں؟
بالی وڈ انڈسٹری میں ہم جنس پرستی اور نیپوٹزم کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ رہنے والے بھارتی فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انکے بچوں کو اب تک نہیں معلوم کہ وہ کیا کام کرتے ہیں۔
اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ فلمساز کرن جوہر نے کبھی شادی نہیں کی لیکن 2017 میں اچانک دو بچوں کے باپ بننے کا اعلان کیا جو ان کے مداحوں کو حیران کرگیا تھا۔
اور اس بات سے بھی انکار نہیں کہ اگرچہ کرن جوہر نے اپنی فنی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہوئی ہے لیکن ان کے بچے یش اور روحی کو اب بھی یہ نہیں معلوم کہ ان کے والد کیا کام کرتے ہیں؟
حال ہی میں کرن جوہر نے ’دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو بے تُکی کہانیاں سنایا کرتے تھے۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’میرے بچے نہیں جانتے کہ میں کیا کرتا ہوں جب میں نے انہیں بتایا ہے کہ میں ڈائریکٹر ہوں تو وہ واپس آکر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا ڈائریکٹر عام طور پر کیمرے کے پیچھے ہوتا ہے؟ کیونکہ وہ مجھے ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔’
انہوں نے بتایا کہ ایک بار کسی نے میرے بچوں سے پوچھا کہ 'آپ کے والد کیا کرتے ہیں'، تو انہوں نے محض یہ جواب دیا کہ ‘ہم بہت کنفیوژ ہیں، ہمیں نہیں پتہ کہ وہ کیا کرتے ہیں۔'
علاوہ ازیں اپنی گفتگو میں ولدیت قبول کرنے پر بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے اعتراف کیا کہ والد بننے کے بعد ان کی زندگی میں بہت تبدیلی آئی ہے۔
فلمساز کا کہنا تھا کہ،’اب میں مستقبل کے بارے میں زیادہ سوچنے لگا ہوں۔ میں ہر چیز کو اپنے بچوں کے لیے دیکھتا ہوں تاکہ ان کے مستقبل کے لیے ایک راستہ بنا سکوں۔ ’
کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ،’میں دو واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہوں جن میں تمام مائیں شامل ہیں جن میں یش اور روہی الگ الگ گروپس کا حصہ ہیں، اس لیے میں روزانہ 60 ماؤں سے رابطے میں رہتا ہوں۔’
کرن جوہر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو "کتنی بے تکی کہانیاں" سناتے ہیں۔ کرن کے مطابق انکے بچوں کو جانور بہت پسند ہیں، اور وہ شیروں، چیتوں، ہاتھیوں اور پرندوں کی کہانیاں سننا پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں ان کے لیے عجیب و غریب کہانیاں گھڑتا تھا’۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



