فلم / ٹی وی
فواد خان کی ردھی ڈوگرا کیساتھ بالی وڈ فلم کی خبریں سرگرم
بالی وڈ فلم کیلئے فواد خان اور ردھی ڈوگرا یکجا؟
فواد خان کی ردھی ڈوگرا کیساتھ بالی وڈ فلم کی خبریں سرگرم
بالی وڈ فلم کیلئے فواد خان اور ردھی ڈوگرا یکجا؟
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ بالی وڈ فلم میں جلودہ گر ہونے کی خبر گردش کرنے لگیں۔
فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
بعدازاں فواد خان فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے اور ان تین فلموں میں بہترین اداکاری اور لُکس سے بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
فواد خان کے بالی وڈ ڈیبیو کو 10 سال جبکہ آخری بالی وڈ فلم کیے 8 سال بیت چکے ہیں اور اس دوران بھارتی مداح فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی کے منتظر تھے۔
اب سالوں بعد فواد خان کے بالی وڈ میں واپسی کی خبریں زیرِ گردش ہیں اور مداح خوشی سے جھوم رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں پہلے یہ خبریں وائرل ہوتی نظر آئیں کہ فواد خان کے ساتھ اداکارہ وانی کپور کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے لیکن اب بھارتی میڈیا میں نئی خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویب سیریز 'آسور' میں 'نصرت' کا کردار نبھانے والی اداکارہ ردھی ڈوگرا فواد خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع حاصل کرنے والی ہیں۔
ردھی ڈوگرا نے بھارتی ڈراما 'مریادا: لیکن کب تک؟' اور 'وہ اپنا سا' میں مرکزی کردار نبھائے جبکہ ڈانس شو 'نچ بلیے' کے سیزن 6 اور اسٹنٹ شو 'فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی' کے بھی سیزن 6 میں ہی شرکت کی۔
ردھی کے فواد خان کے ساتھ کاسٹ ہونے کی خبر ان کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آئی لیکن اس خبر میں کتنی سچائی ہے اس کی تفصیل خود بھارتی میڈیا بھی نہیں دے رہا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ایک رام کام ڈرامہ فلم میں کام کرنے والے ہیں جس کا حال ہی میں پیپر ورک مکمل ہوا ہے اور دونوں اس فلم میں بطور جوڑی نظر آئیں گے۔
علاوہ ازیں ابھی تک اس پراجیکٹ کے ہدایتکار کا نام بھی منظرِ عام پر نہیں آیا ہے لیکن اس پراجیکٹ پر کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے کیونکہ دونوں ہی اسٹارز اپنے دوسرے پراجیکٹس میں مصروف ہیں جبکہ فلم ریلیز سال 2026 میں ہوگی۔
فلم کی شوٹنگ بھارت میں نہیں بلکہ برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک میں ہوگی۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer




