خواتین

بالوں کو لمبا گھنا بنانے کے آسان نسخے

لمبے بال خواتین کی شخصیت میں چار چاند لگادیتے ہیں۔

Web Desk

بالوں کو لمبا گھنا بنانے کے آسان نسخے

لمبے بال خواتین کی شخصیت میں چار چاند لگادیتے ہیں۔

بالوں کو لمبا گھنا  بنانے کے آسان نسخے

چمکدار، لمبے گھنے بال کس خاتون کو پسند نہیں، خوبصورت بال خواتین کی شخصیت کو چار چاند لگانے کے لیے لازم و ملزوم سمجھے جاتے ہیں۔

تاہم غذائی عدم توازن، موسم، آلودگی کے علاوہ روزمرہ کی مصروفیات، تناﺅ مرد و خواتین دونوں کے بالوں کو روکھا اور کمزور بنا دیتے ہیں۔

بالوں کا گرنا یا ان کی ساخت پتلی اور خراب ہونا اس بات کا بھی اشارہ ہوسکتا ہے کہ آپ  اچھی اور بھرپور غذا نہیں لے رہے یا کسی جسمانی عارضے سے دوچار ہیں۔

تاہم کچھ ایسے نسخے اور طریقے ہیں جن پر عمل کر کے بالوں کے گرنے کو روکا جاسکتا ہے اور ان کو لمبا اور مضبوط بنانا بھی ممکن ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کا استعمال

جب بال روکھے ہو کر گرنے لگے یا ان کی رونق غائب ہوجائیں تو سمجھ جائیں کہ کہیں نہ کہیں آپ کی صحت ٹھیک نہیں ہے جس کا اثر بالوں میں بھی نمایاں ہورہا ہے۔چ؎

چنانچہ اگر مضبوط اور صحت مند بال چاہتے ہیں تو سبز پتوں والی سبزیاں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں، بالوں کو صحت مند نشوونما کے لیے آئرن، بائیوٹن اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔

 بیشتر سبزیاں جیسے پالک اور بینز وغیرہ آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں جبکہ پھلوں کا استعمال وٹامنز کے حصول کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کیلئے پروٹین

انڈے پروٹین، بائیوٹن اور وٹامن بی 12 سے بھرپور ہوتے ہیں جو پتلے اورکمزور بالوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔

انڈے اور دہی کو اپنے غذائی معمول کا حصہ بنانا بھی مفید ہے جبکہ اسے بالوں پر براہِ راست لگانے سے بھی اچھے نتائج ملتے ہیں۔

 انڈے کی کچھ مقدار کو دہی میں مکس کریں اور پھر اس مکسچر کو بالوں پر لگا کر  ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، پھر سر کو دھولیں۔

تیل کا مساج

بچپن سے آپ نے اپنے بڑوں کو بالوں میں تیل ڈالنے کی تاکید کرتے ضرور سنا ہوگا۔

اب ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سر پر مالش کرنا بالوں کی نشوونما اور گھنے پن کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے، مالش سے خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے۔

جب بھی بالوں کو شیمپو سے دھونا ہو تو اس سے ایک سے 2 گھنٹے پہلے سر پر تیل سے نرمی سے مالش کریں۔

 اس مقصد کے لیے ناریل اور زیتون کے تیل کا استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ نازک اور متاثرہ بالوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

جیلاٹن کا حیرت انگیز فائدہ

آپ کو شاید عجیب لگے لیکن جیلاٹین پروٹین کے حصول کا زبردست ذریعہ ہے، آدھا کپ جیلاٹین میں 2 گرام پروٹین ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بالوں کے گھنے پن اور مضبوطی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

اس مقصد کے لیے بغیر فلیور کے جیلاٹین کو پانی میں ملائیں اور اس میں کسی تیل جیسے ناریل کے تیل کو شامل کریں اور پھر اسے بالوں پر لگا کر سر پر مالش کریں، چند منٹ انتظار کریں اور پھر پانی سے سر دھولیں۔

تازہ ترین