انفوٹینمنٹ
سوہا علی خان کا ’ٹائیگر‘ کیلئے خاص پیغام
میں آپ میں خود کو دیکھتی ہوں
سوہا علی خان کا ’ٹائیگر‘ کیلئے خاص پیغام
میں آپ میں خود کو دیکھتی ہوں
لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی برسی کے موقع پر بیٹی و بھارتی اداکارہ سوہا علی خان نے جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوہا علی خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے والد منصور علی خان پٹودی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہیں کرکٹ کی دنیا میں 'ٹائیگر' کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ سوہا نے والد منصور علی خان پٹودی کی فوٹو فریم شیئر کی جسکے سامنے ایک دیا جل رہا ہے ، ساتھ ہی انہوں نے اپنی جذباتی پیغام میں والد کی یادوں کو تازہ کیا اور ان کی شخصیت کو سراہا۔
خوبصورت اور حسین یادوں پر مشتمل تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہا علی خان نے کیپشن میں لکھا کہ،’میں خود کو آپ میں دیکھتی ہوں’۔
سوہا علی خان کی اس خوبصورت پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
منصور علی خان پٹودی کا کیرئیر:
یاد رہے کہ منصور علی خان پٹودی جنہیں پیار سے 'ٹائیگر' کہا جاتا تھا، 2011 میں پھیپھڑوں کے انفیکشن سے لڑتے ہوئے 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
انہیں اپنے دور میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 1961 سے 1975 کے درمیان بھارت کے لیے 46 ٹیسٹ میچز کھیلے اور ان میں سے 40 میچز کی کپتانی بھی کی۔
منصور علی کی ازدواجی زندگی:
ازدواجی زندگی کی بات کریں تو منصور علی خان نے 1966 میں شرمیلا ٹیگور سے شادی کی جس سے ان کے تین بچے سیف علی خان، صبا علی خان، اور سوہا علی خان ہیں۔
جہاں سیف اور سوہا نے اپنی والدہ کے پیشے کو اپنایا اور اداکار بنے وہیں صبا ایک جیولری ڈیزائنر ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34



