وائرل اسٹوریز
رونالڈو کی تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟
وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں
رونالڈو کی تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟
وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کو فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر مداحوں کیجانب سے خوب شیئر کیا جارہا ہے، جس کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔
درحقیقت جس شخص کو رونالڈو سمجھا جا رہا ہے وہ دراصل ان کا ہمشکل ہے جس کا نام ’بیور عبداللہ‘ ہے۔
بیور عبداللہ کی قرآن پڑھنے کی یہ ویڈیو اصل میں ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی اور رونالڈو سے انکی بہت زیادہ مماثلت کی وجہ سے یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
بیور عبداللہ، دراصل عراقی نژاد برطانوی ہیں، انکے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہیں رونالڈو سے مشابہت کیوجہ سے خوب عالمی شہرت ملی اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
بیور عبداللہ سے متعلق انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق وہ 2019 میں عراق چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوگئے تھے اور وہیں ملازمت کرنے لگے۔
اُن کی یہ وائرل ویڈیو دراصل 3 سال پرانی ہے جوکہ آج کل دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور کئی صارفین انہیں رونالڈو سمجھ کر ویڈیو خوب شیئر کررہے ہیں۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day


