وائرل اسٹوریز

مریم نواز اور ریم بنت ابراہیم، کون کس کی نقل کررہا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب اور اماراتی وزیر ٰمیں حیران کن مشابہت پر انٹرنیٹ صارفین دنگ

Web Desk

مریم نواز اور ریم بنت ابراہیم، کون کس کی نقل کررہا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب اور اماراتی وزیر ٰمیں حیران کن مشابہت پر انٹرنیٹ صارفین دنگ

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیاست کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، انہیں اکثر انتہائی دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے دیکھا جاتا ہے۔

سیاسی جلسے ہوں یا خاندانی تقاریب، ملبوسات کے انتخابات میں مریم نواز ہمیشہ بازی لے جاتی ہیں۔

رواں برس 26 فروری کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہوئے مریم نواز نے جس سبز جوڑے کا انتخاب کیا، اس نے بھی خوب توجہ سمیٹ لی تھی۔

مریم کی خوش لباسی کا چرچہ گزشتہ برس عالمی سطح پر بھی دکھائی دیا جب متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

وائرل ویڈیو میں ریم بنت ابراہیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کر رہی تھیں۔

جس چیز نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا وہ یہ تھی کہ اُنکے بولنے کا انداز، لباس، حتیٰ کہ ہئیر اسٹائل بھی بالکل مریم نواز کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔

یہ ویڈیو یوٹیوب اور ایکس پر شیئر کی گئی تھی جسکے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کیجانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔

صارفین کے درمیان بھث چھڑ گئی کہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی مریم نواز کی نقالی کرتی ہیں یا مریم نواز اماراتی وزیر جیسی بننے کی کوشش کرتی ہیں؟

یہ ویڈیو آج بھی وقتاً فوقتاً مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر شیئر کی جاتی ہے تاہم انٹرنیٹ صارفین تاحال فیصلہ نہیں کر پائے کہ ان دونوں میں سے کون کس کی نقل کررہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے حامیوں کا اصرار ہے کہ ریم بنت ابراہیم ہی مریم نواز کی نقل کرتی ہیں، انکا دعویٰ ہے کہ مریم نواز ایک پُرکشش اور متاثرکن شخصیت کی مالک ہیں جنہوں نے عالمی رہنماؤں کو بھی انکی پیروی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

دوسری جانب سیاسی مخالفین بھی طنز و تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جنکا اعتراض ہے کہ مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کے بجائے اپنی ڈریسنگ اور فیشن پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔