انفوٹینمنٹ
کاجول کا اپنی والدہ تنوجا کے لیے سالگرہ کا پیغام
کاجول کی خوبصورت پوسٹ کی دھوم مچ گئی
کاجول کا اپنی والدہ تنوجا کے لیے سالگرہ کا پیغام
کاجول کی خوبصورت پوسٹ کی دھوم مچ گئی
بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اپنی والدہ تنوجا کی سالگرہ پر جذبات سے بھرپور پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
آج بروز 23 ستمبر تنوجا اپنی81ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس خاص دن کی مناسبت سے جہاں انہیں ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں وہیں کاجول کی محبت سے سرشار پوسٹ بھی مرکز نگاہ بن گئی۔
حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو سالگرہ کا محبت بھرا پیغام دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
مذکورہ پوسٹ میں کاجول اور تنیشا مکھرجی کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں جبکہ ویل چیئر پر موجود اداکارہ کی والدہ تنوجا بھی بیٹیوں کیساتھ خوشی میں خوش باش دکھائی دے رہی ہیں۔
ساتھ ہی منسلک دوسری تصویر میں سالگرہ کا خوبصورت کیک شامل تھا جس پر تنوجاکی کیرئیر کے ابتدائی دنوں کی ایک سیاہ و سفید تصویر تھی۔
پوسٹ کے کیپشن میں کاجول نے لکھا کہ،اگر سالگرہ پھول ہوتی تو ہم نے میز کو بھر دیا ہوتا. ہماری ہمیشہ جوان اور خوبصورت دیوی کو 81ویں سالگرہ یعنی 18ویں سالگرہ مبارک ہو’۔
کاجول نےہمیشہ 18' کے ہیش ٹیگز بھی شامل کیے اور مزید لکھا کہ ،’آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں’۔
دوسری جانب کاجول کی پوسٹ پر صارفین اپنے کمنٹس کے ساتھ شامل ہوگئے۔
ایک مداح نے سالگرہ کی پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ 'ہر دن پہلے سے زیادہ خوبصورت۔'
ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ'آپ کی خوبصورت ماں کو سالگرہ مبارک۔'
یاد رہے کہ 1992 میں فلم ‘بےخودی‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے کے بعد سے کاجول نے نہ صرف اپنی پرفارمنس سے فلم بینوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ خود کو ایک اسٹار کے طور پر متعارف کروایا۔
وہ 1993 کی فلم بازیگر، 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے سُپر اسٹار بنیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ کاجول کو 2001 کی بلاک بسٹر کبھی خوشی کبھی غم 2010کی یادگار فلم مائی نیم از خان میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے چھ فلم فیئر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔جبکہ ہندوستانی سنیما میں اہم خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے بھارتی حکومت نے انہیں 2011 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed



