فلم / ٹی وی

قسط 22: ہنستا مسکراتا مصطفیٰ مداحوں کو رلا گیا

محبت ایک سفر جسکی ہیں ساتھ منزلیں

ایمن ملک

قسط 22: ہنستا مسکراتا مصطفیٰ مداحوں کو رلا گیا

محبت ایک سفر جسکی ہیں ساتھ منزلیں

فرحت اشتیاق کے قلم سے لکھا گیا ڈراما 'کبھی میں کبھی تم'ان دنوں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی مردوں اور خوتین کی یکساں مقبولیت کا حامل بنا ہوا ہے۔

’کبھی میں کبھی تم’ کی کہانی:

اس ڈرامے کی کہانی دو بھائیوں اور انکی بیویوں کے گرد گھوم رہی ہے جن میں سے بڑا بھائی عدیل (عماد عرفانی) پیسوں کی لالچ میں اپنی باس رباب (نعیمہ بٹ) کیلئے اپنے والد کے دوست کی بیٹی شرجینا (ہانیہ عامر) سے شادی کرنے سے انکار کردیتا ہے جبکہ اسی اثناء میں چھوٹا بھائی مصطفیٰ (فہد مصطفیٰ) شرجینا سے شادی کرلیتا ہے۔

غیر ارادی طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے والے مصطفیٰ اور شرجینا کی زندگی اب ایسے موڑ پر آکر کھڑی ہوگئی ہے جہاں انکی مدد کرنے کو کوئی موجود نہیں ، بڑے بھائی عدیل اور بھابھی رباب کی جانب سے لاکھوں روپوں کی چوری کے الزام میں مصطفیٰ اپنی بیوی کو لے کر گھر سے نکال جاتا ہے اور نئی دنیا بسانے کیلئے تگ و دو میں مصروف ہے۔

شرجینا اور مصطفیٰ کی زندگی کا نیا ٹوئسٹ:

ڈرامے کی کہانی میں اب شرجینا جو کہ عیش و عشرت سر بھرپور زندگی گزارنے کی عادی تھی وہ مصطفیٰ کیساتھ چھوٹے سے فلیٹ میں عام سی زندگی بسر کرنے پر نہ صرف راضی ہے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں مصطفیٰ کا ساتھ دینے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔

حالیہ اقساط میں مصطفیٰ اور شرجینا کو  اپنے نئے فلیٹ میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ اب ضروری استعمال کی اشیاء خرید کر لا رہے ہیں اور ڈھابوں پر ناشتا اور عام سے کھانے پر گزارا  کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی ہانیہ عامر عرف شرجینا کا یہ جملہ،’میں اس گھر میں فرش پر بغیر پنکھے کے بھی  بہت خوش ہوں کیونکہ تم میرے ساتھ ہو’ صارفین کے دلوں کو چھو گیا۔

ہنستا مسکراتا مصطفیٰ ناظرین کو رلا گیا:

کبھی میں کبھی تم" کی تازہ ترین قسط نے بھی ٹیلی ویژن سمیت یوٹیوب پر نشر ہوتے ہی دل چسپ کہانی کے سبب ریکارڈ توڑ ویوز کا ہندسہ اپنے نام کرلیا۔

 قسط نمبر 22 جو 23 ستمبر کو نشر کی گئی اس میں  مرکزی کردار شرجینا اور مصطفیٰ کی زندگیوں میں  ہلچل مچانے والی محبت، عبادت، عقیدت، انسیت، اور دلکشی کی گہرائی سے نشاندہی کی گئی جہاں اب یہ جوڑا زندگی کے ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں انہیں ایک دوسرے کے سوا کسی تیسرے کا سہارا نہیں ۔

وہیں اس قسط میں خاندانی اختلافات  کے سبب اپنی نئی دنیا بسانے والے اس جوڑے کے درمیان خوبصورت کیمسٹری میں شرجینا اور مصطفیٰ کی ایک دوسرے کیلئے محبت، عزت اور خیال رکھنا مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا گیا ۔

مصطفیٰ  جو کہ شروع میں بے فکر، لاابالی اور  غیر ذمہ دار لڑکا تھا اب وہی شخص اپنی بیوی کی عزت اور وقار کی خاطر دنیا سے لڑگیا۔

لیکن  اب بھی اسے  کہیں نہ کہیں اپنے والدین اور قریبی رشتہ داروں کی جانب سے نامناسب سلوک اور زیادتی نے اسے اندر ہی اندر توڑ کر رکھ دیا۔ اور اسے والدین اور بھائی کی ہر وہ زیادتی یاد آنے لگی جب اسے ، غیر ذمہ دار، کم تعلیم یافتہ اور مفت کی روٹیاں توڑنے والے شخص کا طعنہ دیا جاتا تھا ۔

ان تمام تر ذیادتی کے بعد مصطفیٰ نے اپنے جذبات کو دل میں دفن کرکے  اپنی کل کائنات شرجینا میں تلاش کرنا شروع کردی اور اسکی خوشی کی خاطر ہر جنگ کیلئے سینا تان کر کھڑا ہوگیا۔

صارفین کی اظہار رائے:

دوسری جانب مصطفیٰ کے بدلتے مثبت رویے کو دیکھنے کے بعد صارفین ایک بار پھر مصطفیٰ کے گن گانے لگے،بہت سے لوگوں نے تعلقات کی حقیقت پسندانہ عکاسی اور مصطفیٰ اور شرجینا  کے درمیان کیمسٹری کو سراہا ہے۔

جبکہ ناظرین نے یہ بھی  نوٹ کیا ہے کہ روایتی ڈراموں کے برعکس، جو اکثر جابرانہ حرکیات کی عکاسی کرتے ہیں، یہ سیریز محبت کے بارے میں ایک تازہ نظر پیش کرتی ہے جو انفرادیت کو مناتی ہے۔

اسی کے ساتھ آنے والے اقساط کیلئے ناظرین کی دلچسپی بھی  مزید بڑھتی جارہی ہے  کیونکہ لوگ یہ دیکھنے کے لیے بےچینی سے منتظر ہیں کہ شرجیا اور مصطفیٰ کے تعلقات کیسے مزید ترقی کریں گے۔

صارفین کی جذباتی پوسٹ:

قسط 22: ہنستا مسکراتا مصطفیٰ مداحوں کو رلا گیا

ایک صارفین نے فہد مصطفیٰ کو مصطفیٰ کی آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے ٹیگ کیا اور لکھا کہ،’اس ڈرامے میں ایسا کوئی سین نہیں جس میں مصطفیٰ نے ہمیں جذباتی نہ کیا ہو ، ہم مصطفیٰ کو اموشنل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

ایک اور صارف نے طویل نوٹ جاری کرتے ہوئے ’کبھی میں کبھی تم’ کی کاسٹ اور کہانی پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

انہوں نے لکھا کہ،’ دل کو چھو لینے والی اور خوبصورت قسط تھی، شرجینا اور مصطفیٰ کی کہانی کا یہ نیا باب روزمرہ کی زندگی کی ایک تازہ اور حقیقت پسندانہ تصویر پیش کرتا ہے جس نے  روزمرہ استعمال کے برتن اور گروسری کی خریداری  نے ڈرامے کو ایک بہت ہی قابلِ ربط اور حقیقی بنا دیا۔ 

صارف نے لکھا کہ شاپنگ کا منظر خاص طور پر دلکش تھا، جس میں مصطفیٰ کی شرجینا کے لیے سچی محبت کو نمایاں کیا گیا۔

قسط 22: ہنستا مسکراتا مصطفیٰ مداحوں کو رلا گیا

انکا مزید کہنا تھا کہ شرجینا اور مصطفیٰ کی اسکرین پر کیمسٹری بے حد دلکش ہے، جس نے ان کو ایک بہترین جوڑی بنا دیا ہے۔ یہ جوڑی نہ صرف قابلِ ربط ہے بلکہ ایک متاثر کن بھی، جبکہ رباب کا امریکہ جانا اور اتنی بڑی افراتفری کے بعد اس کا منظر سے ہٹ جانا کافی آسان لگتا ہے، عدیل کی مسلسل اپنی ماں کو مصطفیٰ کے خلاف بھڑکانے کا عمل ان کے کردار میں دلچسپی کا ایک اور پرت ڈالتا ہے کہ وہ اخلاقی طور پر کتنا خراب شخص ہے۔

ہم نے دیکھا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی کمپنی سے پیسے ہڑپ رہا ہے، وہ اپنی بیوی کی دوست کے ساتھ تعلقات میں ہے، اور وہ اپنی ماں کو اپنے ہی بھائی کے خلاف اکسا رہا ہے۔