انفوٹینمنٹ

سنگل پیرنٹ بچوں کو پالنے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

ان طاقتور اور باہمت خواتین کی مثال شوبز اور فلم انڈسٹری میں بھی باکثرت ملتی ہیں

ایمن ملک

سنگل پیرنٹ بچوں کو پالنے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

ان طاقتور اور باہمت خواتین کی مثال شوبز اور فلم انڈسٹری میں بھی باکثرت ملتی ہیں

ان طاقتور اور باہمت خواتین کی مثال شوبز اور فلم انڈسٹری میں بھی باکثرت ملتی ہیں
ان طاقتور اور باہمت خواتین کی مثال شوبز اور فلم انڈسٹری میں بھی باکثرت ملتی ہیں

بچوں کی بہترین پرورش کیلئے ماں اور باپ دنوں کا کردار لازمی تصور کیاجاتا ہے، ماں بچوں کو سلیقہ سکھاتی ہے تو باپ دن رات محنت و مشقت کرکے روزی کماتا ہے تاکہ بچوں کو بہترین مستقبل فراہم کرسکے۔

لیکن کچھ مائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر یا کسی بھی دوسرے مرد ہر انحصار کیے بغیر اپنے بچوں کو ماں اور باپ دونوں بن کر پالا اور انکے یکساں پیار فراہم کیا۔

ان طاقتور اور باہمت خواتین کی مثال شوبز اور فلم انڈسٹری میں بھی باکثرت ملتی ہیں جنہوں نے نامور فنکار ہونے کے باوجود اپنے بچوں کی اکیلے پرورش کی۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کی وہ کونسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے سنگل پیرنٹ اپنے بچوں کی پرورش کی۔

ببیتا کپور:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا کپور ان خواتین کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے تن تنہا اپنے بچوں کو پالا اور کامیابی کے راستے سے ہمکنار کیا۔

ببیتا کپور کا شمار اپنے دور کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا جنہوں نے کپور خاندان کے ستارے رندھیر کپور سے شادی کی بعدازاں اپنی پہلی بیٹی کرشمہ کی پیدائش کے بعد  کیریئر کو خیر باد کہہ دیا۔

وقت گزرتا گیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب ببیتا کپور کی دوسری بیٹی کرینہ کپور محض 7 سال کی تھی تو انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔شوہر سے راہیں جدا کرنے کے بعد  ببیتا نے اکیلے اپنے دونوں بیٹیوں کی پرورش کی اور نہ صرف سنگل ماؤں کے لیے ترقی کے راستے ہموار کیے بلکہ ان بیٹیوں کے لیے بھی جو سنگل ماں کے زیر سایہ پروان چڑھتی ہیں، تاکہ وہ معاشرتی رواجوں کو توڑ سکیں۔

اور شاید یہی وجہ ہے کہ  کرشمہ اور کرینہ کپور اپنی ماں کو اس بات کا کریڈٹ دیتی ہیں کہ انہوں نے انہیں ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی ہمت دی۔

ملائیکہ اروڑا:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا بھی ان سنگل پیرنٹ کی لسٹ میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد تن تنہا اپنے بیٹے ارہان خان کی پرورش کی۔

 ملائکہ اروڑا نے اداکار ارباز خان سے سن 1998 میں شادی کی بعد ازاں اس جوڑے نے سال 2002 میں بیٹے ارہان خان کا خیر مقدم کیا۔

ازدواجی زندگی کے ان چند سالوں میں ارباز اور ملائیکہ نے نہ معلوم وجوہات کی بنا پر سال 2017  میں طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور بیٹے کی پرورش تن تنہا کرتی نظر آئیں۔

امریتا سنگھ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریتا سنگھ کی کہانی بھی اس فہرست میں موجود کئی دوسری اداکاراؤں  سے ملتی جلتی ہے۔ امریتا سنگھ نے  جس وقت سیف علی خان سے محبت کی شادی کی وہ اس وقت کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔

بعدازاں اس جوڑے نے  1995 میں اپنی پہلی بیٹی سارا علی خان  اور 2001 میں اپنے بیٹے ابراہیم کو جنم دیا، جبکہ اسی دوران سیف کا کیریئر عروج پر پہنچنے لگا اور ان کی شادی میں مشکلات پیدا ہونے لگیں۔

 2004 میں یہ معاملات اتنا کشیدہ ہوگئے کہ یہ رشتہ طلاق پر ختم ہوگیا اور امریتا نے اپنے بچوں کی مکمل تحویل حاصل کر لی اور بطور سنگل پیرنٹ وہ اپنے بچوں کی پرورش کرتی نظر آئیں۔

کرشمہ کپور:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کپور خاندان کا چکمتا ستارا کرشمہ کپور بھی سنگل پیرنٹ کی فہرست میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بھارت کے معروف بزنس مین سنجے کپور سے سال 2003 میں محبت کی شادی کی جن سے انکے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔

بعدازاں خوشگوار ازدواجی زندگی کے دوران ایک ایسا موڑ بھی آیا جب اس جوڑے نے 2016 میں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اور یہی وہ وقت تھا جب کرشمہ نے اپنے بچوں کی پرورش کا بیڑا اٹھالیا۔

سشمیتا سین:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مس یونیورس اور خوبصورتی کے ساتھ ذہانت کی مالک اداکارہ  سشمیتا سین اُس وقت خبریوں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنیں  جب انہوں نے  محض25 سال کی عمر میں ایک بچی رینی کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے غیر شادی شدہ سنگل ماں کے طور پر اپنی بڑی بیٹی کی مکمل تحویل حاصل کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑی یہاں تک کے  اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے دوران انہوں نے کبھی اپنے پیشہ ورانہ یا ذاتی فرائض پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

بعدازاں  سشمیتا نے  2010  میں چھوٹی بیٹی الیسا کو بھی گود لے لیا اور انکے بہتر پرورش کیلئے اپنی پوری زندگی بغیر شادی کیے وقف کردی۔

نینا گپتا:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ نینا گپتا کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے جنہوں نے بطور سنگل پیرنٹ اپنی بیٹی کی پرورش کی۔

نینا گپتا اس وقت خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب انہوں نے ویو رچرڈ کیساتھ تعلقات بنا کر اپنے حمل کا اعلان کیا،رچرڈز اور نینا گپتا پہلی بار 1980 کی دہائی میں ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی طور پر منسلک ہوئے اور 1989 میں ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تاہم اس جوڑے نے کبھی شادی نہیں کی۔

آج مسابا بھارت کی بہترین اور کم عمر فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں اور اپنا فیشن ہاؤس چلاتی ہیں۔ تاہم ان کا والدہ نینا جی کے ساتھ جو جذباتی تعلق ہے اور جس طرح وہ دونوں ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگی میں حمایت اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں وہ بے مثال ہے۔

شویتا تیواری:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

’کسوٹی زندگی کی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ شویتا تیواری بھی اسی فہرست کا حصہ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کسی مرد پر انحصار نہیں کیا۔

شویتا تیواری نے سال 2000 میں بیٹی پلک تیواری کو جنم دیا، تاہم راجا چوہدری سے انکا ازدواجی رشتہ  کچھ خاص نہ رہا اور یہ شادی انتہائی تشدد اور بدسلوکی پر مبنی نظر آئی۔

اس زیریلے رشتے سے خود کو نکالنے کیلئے شویتا نےجرت مندی سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا  اور اپنے شوہر کے آگے یہ آپشن رکھا کہ وہ یا تو ان کے گھر کی ملکیت لے لیں یا بیٹی کی حوالگی، بس پھر کیا تھا راجا چوہدری نے گھر کی ملکیت کا انتخاب کیا اور بیٹی کی محبت سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

شویتا کے اس آپشن نے انہیں بیٹی سے بے حد قریب کردیا  اور اداکارہ نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلک تیواری کی بہترین پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

واضح رہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ بالی وڈ انڈسٹری اس جیسے کئی کہانیوں سے بھر پڑی ہے جنہوں نے کسی مرد پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے بچوں کی سنگل پیرنٹ پرورش کرکے مثال قائم کردی۔