ٹیکنالوجی
ٹک ٹاک پر کس دلچسپ فیچر کا اضافہ ہوا؟
کمیونٹی گائیڈ لائنز کے برعکس بننے والی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکے گا
ٹک ٹاک پر کس دلچسپ فیچر کا اضافہ ہوا؟
کمیونٹی گائیڈ لائنز کے برعکس بننے والی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکے گا
ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے کا اشارہ دے دیا ہے جس کا وہ انتظار کررہے تھے، اور کافی عرصے سے اس کی کمی محسوس کررہے تھے۔
ٹک ٹاک کے نیے فیچر کو ’ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی بھی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرکے ری پوسٹ کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ان صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس کے علاوہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے برعکس بننے والی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔
اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
لیکن اگر آپ اپنے کلپس کے لیے کوئی اور ٹول یعنی کیپ کٹ استعمال کر رہے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔
اس کے برعکس اگر آپ ٹک ٹاک کے اندر اپنے کلپس ایڈٹ کرتے ہیں، تو یہ فیچر آپ کے کلپس کو دوبارہ ایڈٹ کرنے کی سہولت دے گا۔
مثال کے طور پر آپ نے کوئی ویڈیو بنائی اور آپ کو کوئی بہتر خیال آجاتا ہے، یا کوئی اور طریقہ آزمانا چاہتے ہیں تو آپ ری ایڈٹ کرسکیں گے۔
خیال رہے اس فیچر سے نہ صرف آپ کے وقت کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔
کسی بھی اپ لوڈ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اسے سلیکٹ کرکے ڈرافٹ میں منتقل کریں گے اور پھر اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کردیں گے۔
واضح رہے ٹک ٹاک نے ابھی اس کو باقاعدہ شامل کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن جلد اس فیچر کو ایپ میں شامل کرلیا جائے گا۔
تاہم، اس کے ذریعے صارفین اپنی اپلوڈ کردہ ویڈیوز کو تبدیل کرسکیں گے اور اس کے نتیجے میں بہتر ریسپانس حاصل کرسکیں گے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34


