شردھا اور فرحان کی نازیبا ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
اداکارہ شردھا کپور اور فرحان اختر کی پریم کہانی جانیے
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی بلاک بسٹر ‘ویمن اسٹارر فلم‘ استری 2 کی کامیابی کے بعد شہرت کے ساتویں آسمان پر ہیں۔
بات کی جائے شردھا کی تو بالی وڈ کے معروف ولن ‘شکتی کپور‘ کی صاحبزادی صرف باکس آفس پر اپنی کامیابیوں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے بھی کافی زیادہ سرخیوں میں رہی ہیں۔
شردھا اور فرحان کی انٹیمیٹ ویڈیو
حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور کی ایک تھرو بیک ویڈیو بحث و مباحثے کی ایپ ‘ریڈٹ‘ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں شردھا اور اداکار و فلم ساز فرحان اختر کو بالکونی میں کھڑے ہوکر نشے میں دھت نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ شردھا کپور اور فرحان اختر کے اُن دنوں کی ہے جب فلم ‘راک آن 2‘ کی شوٹنگ کے بعد بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کی ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم ہوئی تھیں۔
ریڈٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شردھا کو فرحان کے ہمراہ بالکونی میں کھڑے ہوکر سگریٹ نوشی کرتے اور فرحان اختر سےگلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دونوں اداکاروں کے کچھ انٹیمیٹ مومنٹس بھی ریکارڈ ہوئے ہیں اگرچہ کلپ میں موجود افراد کے چہرے واضح طور پر نظر نہیں آرہے ہیں لیکن بہت سے لوگوں نے قیاس کیا کہ یہ جوڑی شردھا اور فرحان کی ہے۔
شردھا اور فرحان کی نجی ویڈیو ایک پاپارازی فوٹوگرافرکی جانب سے وائرل کی گئی تھی جسے بعد میں ان کی جانب سےفوری طور پر انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا تھا، مگر تب تک تیر کمان سے نکل چکا تھا اور یوں بھارتی میڈیا پر دونوں اداکاروں کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید تقویت مل گئی تھی۔
شردھا کپور کی نازیباں ویڈیو پرمداحوں کا رد عمل
حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور کی انتہائی پرائیویٹ ویڈیو جونہی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی تو ویڈیو نے شردھا کپور کی پرسنالٹی کے حوالے سے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔
ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا، ایک صارف پوسٹ پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ شردھا نہیں ہو سکتی، یہ میرے لیے ایک چونکا دینے والی ویڈیو ہے‘۔
ایک اور صارف نے ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘شردھا اور تمباکو نوشی؟ میں نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا‘۔
کچھ صارفین کی جانب سے ویڈیو میں موجود نازیبا مناظر پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘ہم اداکارہ کو ایک ‘سنسکاری‘ لڑکی کی حیثیت سے جانتے تھے لیکن یہ تو کچھ اور ہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ 2016 میں بھارتی میڈیا پر اداکارہ شردھا کپور اور فرحان اختر کی ڈیٹنگ کی افواہیں کافی سرگرم رہی ہیں۔
دونوں اداکاروں نے اس خبر کی کبھی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی وجہ، اداکارہ شردھا کپور کے والد ‘شکتی کپور‘ کی جانب سے اپنایا جانے والا سخت رویہ بتایا جاتا ہے۔
شردھا اور فرحان کی پریم کہانی کیسے شروع ہوئی؟
بالی وڈ کے ورسٹائل ایکٹر فرحان اختر جوکہ سن 1974 میں مصنف جاوید اختر اور فلم ساز ہنی ایرانی کے ہاں پیدا ہونے انہوں نے بالی وڈ میں ایک مشہور پروڈیوسر، ہدایت کار، مصنف، اداکار اور گلوکار کے طور پر سامعین کےدلوں میں اپنی جگہ بڑی مہارت سے بنائی۔
پیشہ ورانہ محاذ کے علاوہ،فرحان کی ذاتی زندگی، خاص طور پر اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ ان کے تعلق کی افواہوں کا بھارتی میڈیا پر کافی چرچا رہا تھا۔
سن 2016 میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا تھا کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی محبت میں دیوانے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم بعد میں اداکارہ شردھا کے والد اداکار شکتی کپور کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا کیونکہ شکتی نہیں چاہتے تھے کہ عمر میں بڑا کوئی بھی شخص ان کی بیٹی سے شادی کرے۔
فلم راک آن 2 کی شوٹنگ سے محبت کا آغاز
سال 2016 میں فلم ‘راک آن 2‘ کی ریلیز کے بعد اداکارہ شردھا کپور اور فرحان اختر طویل عرصے سے اپنے افیئر کی خبروں کی بدولت کافی زیادی سرخیوں میں رہے جو پہلے ڈیٹنگ اور بعد میں علیحدگی کے لیے کافی بڑا اسکینڈل بنا۔
شردھا اور فرحان کی پریم کہانی فلم راک آن 2 کے سیٹ سے شروع ہوئی جہاں سے پہلے دونوں اچھے دوست بنے اور پھر ایک دوسرے کے قریب آنے لگے۔
بھارتی میڈیا پر اداکارہ شردھا کپور اور فرحان اختر کے افیئر کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکاری فرحان اختر کی آج 49 ویں سالگرہ کے موقع پر شردھا کپور نے انہیں وش کرنے کیلئے ایک ٹویٹ کیا۔
فرحان اختر کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں بالی وڈ فلم انڈسٹری سے ہر کوئی فرحان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا تھا، وہیں شردھا کپور نے بھی ٹوئٹر پر اداکار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے ایک پوسٹ کی جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلق کی کی افواہوں نے جنم لے لیا۔
فلم راک آن 2 میں فرحان کے ساتھ کام کرنے والی اداکرہ شردھا اگرچہ فلم میں شائقین کو یکساں طور پر متاثر کرنے میں ناکام رہیں، لیکن اپنی اور فرحان کی کیمسٹری سے مداحوں کو محظوظ کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار شادی کرنے کے خواہاں تھے مگر شردھا کے والد کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوپایا۔
شکتی کپور بیٹی کی زندگی میں ولن بن گئے
اداکار فرحان اختر اور شردھا کی جانب سے اپنے افیئر پر کبھی بات نہیں کی گئی تاہم یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اس لوو اسٹوری کا دی اینڈ کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ شردھا کے والد ‘شکتی کپور ‘ تھے۔
بھارتی میڈیا دونوں ستاروں کے بریک اپ کی خبریں اس وقت تیزی سے پھیلیں جب اداکار شکتی کپور اپنی بیٹی شردھا کو فرحان اختر سے گھر سے مارتے ہوئے کھینچ کر اپنے گھر لائے۔
معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب شکتی اور پدمنی کو کسی طرح معلوم ہوا کہ شردھا، فرحان اختر کے ہمراہ ان کے گھر وقت گزار رہی ہیں۔
یہ بات معلوم ہوتے ہی اداکار شکتی وہ فوراً فرحان اختر کے پہنچے اور غیر رسمی طور پر شردھا کو مارتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے ان رپورٹس کی باضابطہ تصدیق فرحان اختر کے پڑوسیوں کی جانب سے دیئے گئے بیان کے بعد کی گئی۔
ر پورٹس کے مطابق اداکار شکتی کپور نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی اپنے سے بڑی عمر کے نوجوان سے شادی کرے اور اسی لیے انہوں نے شردھا اور فرحان کے تعلق کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اداکارہ کے ساتھ انتہائی سخت رویہ اپنایا۔
واضح رہے کہ سابقہ اہلیہ ادھونا بھابانی سے طلاق اور شردھا کپور کے ساتھ افیئر کے بعد اداکار فرحان اختر نے 2018 میں شیبانی ڈانڈیکر کو ڈیٹ کرنا شروع کیا جس کے 4 سال بعد دونوں لو برڈز نے 19 فروری 2022 کو اپنے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں ‘سول میریج‘ کے ذریعے شادی کرلی تاہم بالی وڈ کی دلکش اداکارہ شردھا کپور ابھی تک سنگل ہیں۔




