اسکینڈلز

میٹ گالا لُک، عالیہ کو 6 گھنٹے واش روم جانے سے کس نے روکا؟

عالیہ 6 گھنٹوں تک واس روم کیوں نہ جاسکیں

Web Desk

میٹ گالا لُک، عالیہ کو 6 گھنٹے واش روم جانے سے کس نے روکا؟

عالیہ 6 گھنٹوں تک واس روم کیوں نہ جاسکیں

عالیہ 6 گھنٹوں تک واس روم کیوں نہ جاسکیں
عالیہ 6 گھنٹوں تک واس روم کیوں نہ جاسکیں

بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ نے رواں سال 6 مئی کو  امریکا میں سجنے والے میٹ گالا 2024 میں اپنے دلکش لُک سے مداحوں  کے دل جیت لیے۔

دنیائے فیشن کی سب سے بڑی رات اور سالانہ کیلنڈر کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک ’میٹ گالا‘ کا میلا 6 مئی کو سجا جہاں اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنائے گئے دیسی اوتار نے پرستاروں کو عش عش کرنے پر مجبور کردیا۔

  نیو یارک سٹی کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہونے والے ایونٹ ‘میٹ گالا‘ کی تھیم  سلیپنگ بیوٹیز: ری ویکننگ فیشن کو اپناتے ہوئے عالیہ بھٹ  نے بھارت کے مشہور ڈیزائنر ‘سبیاساچی مکھرجی‘ کی ڈیزائن کردہ ایک شاندار ساڑھی پہنی تھی، جس میں نیلم اور زمرد سے مزین 23 فٹ لمبی ٹیل تھی‘۔

عالیہ 6 گھنٹوں تک واس روم کیوں نہ جاسکیں؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنی فلم ‘جگرا‘ کی پروموشن کیلئے ہندوستان کے نامور کامیڈین و اداکار کپل شرما کے نیٹ فلکس شو  ‘دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2‘ کے پہلے ایپیسوڈ میں اداکار ویدانگ رائنا، پروڈیوسرکرن جوہر  اور ہدایت کار وسن بالا کے ہمراہ  شرکت کی گئی۔

 اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے جہاں ایک جانب انٹرویو کے دوران اپنی پرسنل لائف اور پروفیشنل لائف کے بارے میں بات کی گئی وہیں انہوں نے اپنے سب سے وائرل لُک ‘میٹ گالا‘ کے حوالے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے کپل شرما کے شو میں اپنے میٹ گالا کے تجربے کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کا اشتراک کیا گیا جہاں انہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران بتایا کہ اپنے لباس کے باعث میں نے 6 گھنٹے تک واش روم نہ جانے کی اذیت کو برداشت کیا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ  ‘دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2‘ کے میزبان کپل شرما نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی کچھ انسٹاگرام فوٹوز ، شو  کے ایک سیگمنٹ کے دوران اسکرین پر دکھائیں جس میں وہ اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس پڑھ رہے تھے۔

جیسے ہی عالیہ کی ‘میٹ گالا لُک‘ کی تصاویر ایل سی ڈی پر  پاپ اپ ہوئیں تو  23 فٹ کمبی ٹیل والی ساڑھی دیکھ کر اداکارہ ارچنا پورن سنگھ سے رہا نہ گیا۔

انہوں نے عالیہ سے سوال کیا کہ  ‘مجھے ایک بات بتاؤ  اس قسم کے لباس کو مینیج کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے اور یہ بھی بتاؤ کہ اسے پہن کر کوئی واش روم کیسے جاتا ہے؟‘۔

ارچنا پورن سنگھ کا سوال سنتے ہی اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں کو ‘بیوٹی اس پین‘ کی ڈیفینیشن کا مطلب بتادیا۔عالیہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ بہت اذیت ناک دِن تھا اس ساڑھی نے مجھے 6 گھنٹوں تک واس روم نہیں جانے دیا کیونکہ ایک تو یہ بھاری بہت تھی دوسرا یہ کہ اس کی 23 فٹ لمبی ٹیل تھی جسے سنبھالتے ہوئے واش روم جانا تقریبا ناممکن تھا‘۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے بت انتہا حسین لُک کے پیچھے چھپی دردناک کہانی سنانے کے بعد کپل سمیت شو میں موجود ہر شخص حیران نظر آیا۔

صرف یہی نہیں عالیہ کی جانب سے سنائی جانے والی ‘پین پُل ساڑھی‘ کی کہانی کی کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں مداح اداکارہ کی حسین انسٹافرام فوٹوز سے پیچھے کی دردناک کہانی جان کر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارت کی قلوپطرہ

میٹ گالا  2024 میں عالیہ بھٹ نے شرکت کے بعد جیسے ہی اپنے دلکش لُک کی تصاویر پر مبنی  پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام  کی زینت بنائیں تو مداح اداکارہ کے حسن سے گرویدہ ہوگئے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘میٹ گالا 2024 میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حُسن کی انتہا کرنے میں قدیم مصری ریاست کی ملکہ اور دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون  'قلو پطرہ'کو بھی ٹکر دے دی ہے‘۔

عالیہ بھٹ کی جانب سے انسٹاگرام کارُخ کرتے ہوئے جونہی اپنے میٹ گالا لُک کی چند تصاویر جاری کی گئیں تو مداحوں نے انہیں حسن کی ملکہ کا خطاب دے دیا۔

 اپنی انسٹاگرام  پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے مداحوں کو بتایا کہ رواں سال میٹ گالا کا تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ رکھا گیا جس کا نام معروف ناول نگار جے جی بلارڈ کی 1962 کی مختصر کہانی پر مبنی ہے۔

انہوں نے اپنے اس لُک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انکی زیب تن کردہ ساڑھی ڈیزائنر سبیاساچی نے تیار کی ہے، میک اپ پُنیت سینی نے کیا جبکہ انکا ہیئر اسٹائل امٹ ٹھاکر نے بنایا۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں نیویارک کے ہوٹل میڈریان اورینٹل کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے ہوٹل کو ڈریسنگ روم میں تبدیل کردیا تھا۔

عالیہ  کےحسین ڈریس کی ڈیٹیلز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

میٹ گالا 2024 میں عالیہ بھٹ نے بھارتی سیلیبریٹی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جو میٹ گالا کے تھیم کی مکمل عکاسی کرتی نظر آئی۔

عالیہ بھٹ کی ساڑھی پر دلکش کڑھائی سے بنائے گئے پھول اور پتھروں کو سجایا گیا جو مجموعی طور پر ’گارڈن اف ٹائم‘ کے تھیم کو پورا کر رہا ہے۔

عالیہ بھٹ نے ایک نامور میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے  اپنے لُک کے بارے میں بتایا کہ ’ان کی جانب سے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر زیبِتن کی گئی ساڑھی مکمل طور پر  ہاتھ کے کام سے تیار کی گئی ہے جس میں مشین کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

عالیہ نے بتایا کہ ‘ان کی میٹ گالا کیلئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ساڑھی کی تیاری میں 163 کاریگروں کی انتھک محنت لگی، ساڑھی کے پر نَگ اور ستارے موتیوں کو  بڑی محبت، محنت اور فرصت سےٹانکا گیا ہے  یہی وجہ ہے کہ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوتے ہی ساڑھی کی چمک نے سب کی آنکھیں چندیا دیں‘۔

واضح رہے کہ 23 فٹ لمبی ٹیل پر مبنی عالیہ بھٹ کی ’گارڈن آف ٹائم‘ کی تھیم پر پوری طرح اترتی اس ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا  تھا جس میں  آسمان، زمین اور سمندر کے رنگوں کو یکجا کرتے ہوئے قدرتی حسن کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔