ٹیکنالوجی
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب مزید آسان ہوگیا
اب لائیو سبسکرپشن فیچر تمام صارفین کو دستیاب
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب مزید آسان ہوگیا
اب لائیو سبسکرپشن فیچر تمام صارفین کو دستیاب
دنیا بھر میں مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا طریقہ مزید آسان بنادیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیسے کمانے کاآسان موقع فراہم کیا جا رہا ہے جس کے لیے اب تمام کریٹیرز کو سبسکریشن فیچر تک رسائی دی جا رہی ہے۔
لائیو سبسکرپشن فیچر کے تحت کانٹینٹ کری ایٹر صرف لائیو خصوصی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے اہل ہوتے تھے اور یہ فیچر صرف بڑے کانٹینٹ کری ایٹرز کو میسر تھا۔
اب کمپنی نے اسے قدرے آسان کردیا ہے، تاہم اب بھی یہ فیچر 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے مواد تخلیق کاروں کے لیے نہیں ہے۔
البتہ سبسکریشن کے ذریعے پیسے کمانے کا یہ موقع 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر صارف کو دستیاب ہے، مگر چند شرائط عائد کی گئی ہیں۔
صارفین کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سال کے دوران ایک لاکھ ویڈیو ویوز ہونے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔
نئے فیچر کے تحت نہ صرف لائیو ویڈیوز بلکہ دیگر اہم ویڈیوز کو بھی گروپس اور چیٹس میں بھی شیئر کیے جانے سے پیسے کمائے جا سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت کانٹینٹ کری ایٹر سبسکرپشن کے آپشن کے ذریعے اپنے فالوورز سے رقم وصول کرتے ہیں فیس کے عوض فالوورز کو مختلف مواد تک رسائی ملتی ہے۔
لائیو سبسکرپشن فیچر کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ یوٹیوب اور ایسی دیگر سروسز کو لائیو اسٹریمنگ کے میدان میں ٹکر دی جاسکے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے سبسکرپشن کی 3 کیٹیگریز کی پیشکش کی جائیں گی۔
سبسکرائیبڈ صارفین کو اپنے پسندیدہ کریٹیرز کے خصوصی کانٹینٹ، چینلز اور اسٹیکرز تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔
فی الحال اس سبسکرپشن فیچر کو برازیل، فرانس، جرمنی، اسپین، برطانیہ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more




