ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنا ہے تو ہوائی جہاز آہستہ چلائیں!
سائنسدانوں نے نئی تجویز دیدی
ہوائی جہاز کا سفر کئی لوگوں کیلئے ایک خوشگوار تجربہ اور کسی ایڈونچر سے کم نہیں ہوتا تاہم کمزور دل حضرات کیلئے فضائی سفر کے دوران ایک ایک لمحہ بھاری گزرتا ہے اور وہ جلد از جلد سفر کے بخیریت اختتام کی دعائیں مانگتے رہتے ہیں۔
ایسے لوگوں کیلئے فضائی سفر کو سائنس دانوں کی نئی تجویز نے ایک ڈراؤنا خواب بنا دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں کی رفتار کم کرنے سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پرواز کی رفتار میں 15 فیصد کمی کی تجویز دی ہے، جس سے سمندر پار پروازوں کے دورانیے میں 50 منٹ کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایندھن کی کھپت اور کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی کیونکہ پرواز کی سست رفتار سے ایندھن کے جلنے میں 5 فیصد سے 7 فیصد تک کمی آسکتی ہے، جس سے ہوا بازی کی صنعت کو ماحول دوست بنایا جاسکے گا۔
کیمبرج یونیورسٹی کے تجزیے کے مطابق فی الحال عالمی آبادی کا صرف 10 فیصد نقل و حرکت کیلئے فضائی سفر کو ترجیح دیتا ہے، جبکہ ہوابازی کا شعبہ مجموعی طور پر کاربن گیسز کے محض 2.5 فیصد اخراج کا سبب بنتا ہے اور اس سے جڑے متعلقہ عوامل کے سبب یہ شرح بسا اوقات تقریباً 4 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔
تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف حکومتوں اور ایوی ایشن انڈسٹری کی جانب سے اس شعبے کو 100 فیصد ماحول دوست بنانے کے وعدوں کے باوجود یہ شعبہ خطرناک حد تک اس ٹریک سے ہٹا ہوا ہے۔
فوری اور فیصلہ کن اقدامات کے بغیر ہم 2050 تک ان اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز