انفوٹینمنٹ
صبا فیصل کے نومولود پوتے کا گھر میں شاندار استقبال
صبا فیصل پوتے کو گھر لے آئیں، سجا گھر توجہ کا مرکز
صبا فیصل کے نومولود پوتے کا گھر میں شاندار استقبال
صبا فیصل پوتے کو گھر لے آئیں، سجا گھر توجہ کا مرکز
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نشا طلعت کو انکے نومولود بیٹے حذیفہ کے ساتھ گھر میں شاندار استقبال توجہ کا مرکز بن گیا۔
ڈراما 'دُرِشہوار' ، 'خدا اور محبت' ، 'سرِ راہ' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا فیصل کے بڑے بیٹے اور بہو کے ہاں دو بیٹوں کا جشن منا چکی ہیں اور اب انکی چھوٹی بہو نشا کے ہاں بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سمتبر کے آغاز میں نشا طلعت کے لیے بے بی شاور کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد اب 23 سمتبر کو صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ریل شیئر کر کے پوتے کی پیدائش کی اطلاع دی، جس میں ان کی نومولود کو دیکھتے ہوئے ایک تصویر اور ننھے مہمان کے ہاتھ کی تصویر بھی نمایاں تھی۔
صبا فیصل نے پوتے کو گود میں اٹھائے نئی تصاویر بطور اسٹوری شیئر کیں جن کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’صدقے، واری، قربان، دادو کی زندگی‘۔
اب صبا فیصل نے پوتے کے گھر میں شاندار اسقتبال کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی ہے جس میں بہو اور بیٹے کا کمرہ آسمانی غباروں اور دیگر تحائف سے سجا ہوا ہے۔
ویڈیو صبا فیصل نومولود پوتے کو گود میں اٹھا کر کمرے کے اندر داخل ہوتی نظر آئیں اور کمرے کی سجاوٹ کو چمکتی آنکھوں سے دیکھنے لگیں جس کے بعد نشا بھی کمرے کو دیکھ کر بے انتہا خوش ہوئیں۔
صبا فیصل نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں نشا کو شادی کے بعد انکے لیے سجائے گئے کمرے میں آتے اور پھر اس کے بعد اب بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کی مناسبت سے سجے کمرے میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تیسرے پوتے کی گھر آمد پر ہونے والی سجاوٹ کی ذمہ داری 'زیل اینڈ زیسٹ ایونٹس' نے سنبھالی اور صبا فیصل کے خاندان میں آنے والے نئے پوتے کے جشن کو رونق بخش دی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra's striking 'Varanasi' posters leave fans speechless
Priyanka Chopra's birthday celebration comes with stunning 'Varanasi' reveal
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony


