اینکر شفا یوسفزئی کی حماد اظہر سے شادی، حقیقت کیا؟
حماد اظہر کے ردِ عمل کے ساتھ اینکر نے بھی وضاحت دے دی۔
نجی ٹی وی چینل کی معروف اینکر شفا یوسف زئی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے ساتھ شادی کرنے کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا خصوصاً مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شفا یوسف زئی نے حماد اظہر سے شادی کرلی ہے۔
حماد اظہر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو عمران خان کے دورِ حکومت میں وزیر توانائی رہ چکے ہیں جبکہ اینکر شفا یوسف زئی کا شمار بھی پی ٹی آئی کے ہمدردوں میں ہوتا ہے۔
حماد اظہر پہلے سے شادی شدہ ہیں جو 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے اور ایک طوریل عرصے تک روپوش رہے۔
حماد اظہر کا ردِ عمل
مذکورہ خبر ایک صحافی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے۔۔ دونوں کو مبارک'
جس پر حماد اظہر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی ٹویٹ نے نیچے تو میرا نام چل رہا ہے۔ سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا'۔
تاہم صحافی اپنی خبر پر مصر نظر آئے اور کہا کہ حماد صاحب لاہور میں ماشااللّہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں اپنی خبر پر قائم ہوں۔
اگرچہ اس گفتگو میں خاتون اینکر کا نام نہیں لیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں میں شفا یوسفزئی کا نام لیا جارہا تھا۔
خاتون اینکر کی وضاحت
چنانچہ اب ایکس پر ہی ایک پوسٹ کرتے ہوئے اینکر نے خود بھی اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت سے آگاہ کردیا۔
پوسٹ میں شفا نے لکھا کہ 'ڈیئر آل، واضح رہے، میں نے کسی سے شادی نہیں کی! تاہم سوشل میڈیا مہم میں جس طرح مجھے نشانہ بنایا گیا یہ مجھے اس بات کی یاد دلاتی ہے، جو تمام کام کرنے والی خواتین کو بھی یاد رکھنی چاہیے کہ مردانہ تسلط والے پاکستان میں عورت کتنی کمزور ہے اور ہمیشہ اپنے وجود کی وضاحت کرتی رہتی ہے'۔
اینکر نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب مجھے اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو'۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ' میں تمام سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست کروں گی کہ وہ اس بکواس کو حذف کردیں اور تمام مہذب مرد اور عورتیں اس شر انگیزی میں حصہ لینا بند کردیں، اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے تعاون کیا'۔
-
انفوٹینمنٹ 31 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 50 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟