بیوی کے ساحل پر بکنی پہننے کیلئے شوہر نے جزیرہ خرید لیا
سوشل میڈیا صارفین کو انفلوئنسر کے دعووں پر شکوک و شبہات
دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ارب پتی شوہر نے ایک پرائیویٹ جزیرہ خریدا ہے تاکہ وہ ساحل سمندر پر بلاجھجھک بکنی پہن کر لطف اندوز ہوسکیں۔
26 سالہ خاتون سودی النادک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پرائیویٹ جزیرے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'pov، آپ بکنی پہننا چاہتی تھیں اس لیے آپ کے ملینیئر شوہر نے آپ کے لیے ایک جزیرہ خرید لیا'۔
سودی النادک دبئی کے تاجر جمال النادک کی برطانوی نژاد بیوی ہیں جو اپنے آپ کو مکمل طور پر ایک ہاؤس وائف قرار دیتی ہیں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سودی النادک نے اپنے شوہر سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی جمال النادک سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ دونوں دبئی میں پڑھ رہے تھے اور اب ان کی شادی کو تین سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔
ایک امیر گھریلو خاتون ہونے کے علاوہ سودی النادک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی مشہور ہیں، جن کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر اپلوڈ کردہ کانٹینٹ ان کے شاہانہ طرز زندگی کو ظاہر کرتا ہے۔
ایک ویڈیو میں یہ امیر کبیر جوڑا 10 لاکھ ڈالر میں ہیرے کی سولٹیئر انگوٹھی خریدتا ہوا نظر آیا اور اسی روز مزید آرٹ ورک کی خریداری میں مزید 20 لاکھ ڈالر بھی لٹاتا نظر آیا۔
پرائیویٹ جزیرے پر زندگی
سودی النادک کی ویڈیو جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر نے ایک پورا جزیرہ خرید لیا ہے، انسٹاگرام پر وائرل ہو چکی ہے اور ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں 2.7 ویوز مل چکے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے دبئی میں مقیم انفلوئنسر نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر سرمایہ کاری کے طور پر ایک جزیرہ خریدنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ وہ چیز تھی جسے ہم سرمایہ کاری کے لیے کچھ عرصے سے کرنا چاہتے تھے اور میرے شوہر چاہتے ہیں کہ میں ساحل سمندر پر محفوظ محسوس کروں، اسی لیے اس نے ایک جزیرہ خریدا'۔
سودی نے رازداری اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر جزیرے کی صحیح لوکیشن بتانے سے انکار کیا لیکن کہا کہ ان کے شوہر جمال النادک نے اس نجی لگژری کے لیے 5 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کی
خاتون انفلوئنسر کا کہنا تھا کہ 'پرائیویسی وجوہات کی بنا پر ہم صحیح لوکیشن نہیں بتا رہے ہیں لیکن یہ جزیرہ ایشیا میں ہے اور اس کی مالیت 5 کروڑ ڈالر ہے۔
جزیرے کی جھلکیاں ذیل میں دی گئی ویڈیوز میں دیکھی جاسکتی ہیں:
نجی جزیرے کی اس کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے دعووں کی حقیقت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔
برطانیہ میں پیدا ہونے والےخاتون انفلوئنسر کو اس سے قبل بھی خاصی تنقید کا سامنا رہا ہے جسے بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر 'شو آف' کہتے ہیں۔
ان کی سوشل میڈیا فیڈ ایسی تصاویر اور ویڈیوز سے بھری ہوئی ہے جو بیرون ملک دلکش تعطیلات، فینسی ڈنر، ڈیزائنر بوتیک میں خریداری اور ان کے مراعات یافتہ طرز زندگی کی مختلف جھلکیاں دکھاتی ہیں۔
دوسری جانب انفلوئنسر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر پرائیویٹ جزیرے سے متعلق سرچ ٹرینڈ دیکھنے میں آیا۔
گوگل ٹرینڈز کے مطابق 27 ستمبر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے 'دبئی مین پرائیویٹ آئی لینڈ' کے الفاظ سرچ کرنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا، جو صبح 5:46 پر اپنے عروج پر پہنچ گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 سیکنڈ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 20 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 43 منٹ پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 47 منٹ پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟