یش چوپڑا کی رومانس اور ایکشن سے بھرپور 10 فلموں پر ایک نظر
یش چوپڑا کے مداح انکی 92 ویں سالگرہ منارہے ہیں
بالی وڈ کے مشہور فلمساز یش چوپڑا جنہیں کنگ آف رومانس کےطور پر بھی جانا جاتا ہے انکے مداح انکی 92 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
27 ستمبر 1932 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے تاریخی شہر لاہور میں پیدا ہونے والے یش چوپڑا نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں تاہم انہیں رومانٹک فلموں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے کا موقع ملا۔
فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے یش چوپڑا کے بڑے بھائی بی آر چوپڑا بھی اپنے زمانے میں فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر و ڈائریکٹر رہے جبکہ یش نے بمبئی آکر آئی ایس جوہر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپناکریئر شروع کیا۔
1959 میں انہوں نے بطور ہدایت کاراپنےکرئیرکی شروعات اپنے بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے بینرتلے فلم ’دھول کا پھول‘سے کی تھی۔بعدازاں انہیں فلم ’دھرم پتر‘میں بھی ہدایت کاری کا موقع ملا۔
مزید برآں ان دونوں فلموں کی کامیابی سے حوصلہ پاکر چوپڑا بھائیوں نے60 کی دہائی میں دیگر کئی فلمیں بنائیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے فلم’داغ‘کے ذریعہ فلم سازی کے میدان میں بھی قدم رکھا۔
تاہم نوے کی دہائی میں یش چوپڑا کی ایک اور سپرہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ ریلیز ہوئی اسی کے ساتھ فلم ’دل تو پاگل ہے’ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی سپر ہٹ فلموں میں شمار ہونے لگی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یش چوپڑاکو اپنےفلمی کریئرمیں اب تک 11 بار فلم فیئر ایوارڈسےنوازا جاچکا تھا۔ ہندی فلموں کو محبت اور رومانس کے رنگوں سےشرابور کرنےوالے مشہور اور معروف فلم ساز اورہدایت کار یش چوپڑا 21؍ اکتوبر 2012 کو 80 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔
تو آئیے یش چوپڑا کی سالگرہ کے موقع پر انکے فلمی کیرئیر میں محبت، رومانوی اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتی 10 بہترین فلموں پر نظر ڈالتے ہیں۔
وقت (1965)
1965 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی یش چوپڑا کی فلم ’وقت’ اس دور کی لازوال کہانیوں میں شمار کی جاتی تھی۔یہ فلم ایک ایسے خاندان کی کہانی پیش کرتی ہے جو زلزلے کے باعث بکھر جاتا ہے اور کئی سال بعد ایک عدالت میں دوبارہ ملتا ہے۔
اس فلم میں سنیل دت، راج کمار، ششی کپور، سادھنا شیو داسانی، اور شرمیلا ٹیگور جیسے مشہور اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یہ فلم نہ صرف خاندانی رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ مختلف جذبات اور مشکلات کا بھی احاطہ کرتی ہے جو ایک خاندان کو یکجا کرنے میں پیش آتے ہیں۔
دیوار (1975)
یش چوپڑا کے فلمی کیرئیر میں 1975 کی سپر ہٹ فلم ’دیوار’ بھی شامل ہےجس میں امیتابھ بچن، ششی کپور، پروین بابی، نروپا رائے اور نیتو سنگھ جیسے بڑے اداکار شامل تھے۔ یہ فلم دو بھائیوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو قانون کی مخالف سمتوں پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کی فلم 'جِگرا' کس فلم کی کاپی؟
اس فلم نے امیتابھ بچن کو بالی وڈ کے "غصے والے نوجوان" کے طور پر متعارف کرایا اور ان کی کامیابی کی راہ ہموار کی۔جبکہ’ دیوار’ کی کہانی نے عوامی جذبات، بھائیوں کے درمیان تعلقات اور معاشرتی نا انصافیوں کے اثرات کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا۔
کبھی کبھی (1976)
1976 میں فلمی شائقینوں کو مسحور کرنے والی فلم ’کبھی کبھی’ بھی ایک ایسی خوبصورت کہانی پیش کرتی ہے جس میں کھوئی ہوئی محبت اور تعلقات کی پیچیدگیوں کو خوبصورتی سے بیان کیا۔
اس فلم کی موسیقی کو مشہور کمپوزر ’خیام’ نے ترتیب دیا ہے، جس کی دھنیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔کبھی کبھی اپنے دور کی ایک کلاسک رومانی فلم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
تریشول (1978)
یش چوپڑا کی قابل ذکر فلموں میں ایک نام فلم ’تریشول’ کا بھی ہے جس کی کہانی مشہور لکھاری سلیم-جاوید نے لکھی تھی۔
مزید پڑھیں:وہ 6 وجوہات جو آپکو ’استری 2’ دیکھنے پر مجبور کر دیں گی
اس فلم میں ایسے مناظر شامل کیے گیے ہیں جسے کوئی بھی فراموش نہیں سکتا،تریشول نہ صرف اپنی کہانی بلکہ اپنے سحر انگیز اداکاروں اور ان کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے بھی مشہور ہے، اور یہ آج بھی بھارتی سینما کی کلاسیک فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔
کالا پتھر (1979)
’کالا پتھر’ یش چوپڑا، امیتابھ بچن، اور ششی کپور کی چوتھی مشترکہ فلم ہے، جو دیوار، کبھی کبھی، اور تریشول کی کامیابی کے بعد بنائی گئی۔یہ فلم ایک حقیقی زندگی کے کوئلے کی کان کے حادثے پر مبنی ہے، جو اس کی کہانی کی طاقت اور حقیقت پسندی کو اجاگر کرتی ہے۔
سلسلہ (1981)
فلم سلسلہ بھی یش چوپڑا کی ناقابل ستائش فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔ یہ فلم یش چوپڑا کی ایک شاندار تخلیق ہے، جس نے عشق و محبت کے پیچیدہ معاملات کو پیش کیا۔
ابتدائی طور پر، یش چوپڑا نے اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ سمیتا پٹیل اور پروین بابی کو کاسٹ کیا تھا، لیکن بعد میں انہیں جیا بچن اور ریکھا سے تبدیل کر دیاگیا جو اس وقت کا لیا گیا فیصلہ فلم کی کہانی کو مزید گہرائی اور خوبصورتی فراہم کرگیا۔
اس فلم کی داستان محبت، قربانی، اور زندگی کے نشیب و فراز کی عکاسی کرتی ہے، جس نے اسے بھارتی سینما کی تاریخ میں ایک اہم مقام دے دیا ہے۔
لمحے (1991)
اس فلم کی کہانی انیل کپور ’ویرن’کی عشق کے گرد گھومتی ہے جو سری دیوی ‘پالوی‘میں محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔بعدازاں ایک ایسا موڑ آتا ہے جب پالوی کسی اور کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں اور ایک حادثے میں جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔
کہانی کا رخ تبدیل ہوتا ہے اور سالوں بعد ویرن کو پالوی کی بیٹی سے محبت ہو جاتی ہے، جو بالکل پالوی کی طرح نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:شادی کے برسوں بعد علیحدگی اختیار کرنے والی معروف شخصیات کون؟
یہ فلم محبت، یادوں، اور قسمت کے کھیل کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہے۔ اس کی منفرد کہانی اور شاندار اداکاری نے اسے ایک کلاسک کی حیثیت دے دی ہے، اور اس میں سری دیوی کی پرفارمنس نے اسے مزید یادگار بنایا ہے۔
ڈر (1993)
یش چوپڑا کی اس فلم میں شاہ رخ خان نے ولن کے روپ میں راہول کا کردار نبھایا تھا۔
فلم میں راہول اپنی یک طرفہ محبت کے بعد کرن (جوہی چاولہ) کو حاصل کرنے کے لیے ہر حد تک جاتا دکھائی دیتا ہے، ان کے مدِ مقابل ہیرو کے کردار میں سنی دیول نظر آئے تھے۔
دل تو پاگل ہے(1997)
دل تو پاگل ہے کی بات کریں تو 1997 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کو یش چوپڑا کی بنائی ہوئی سب سے رومانوی فلموں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشت اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور اس نے اپنے پرفارمنس اور کہانی کی وجہ سے کئی اعزازات بھی حاصل کیے۔
ویر زارا(2004)
ویر زارا کا شمار بھی یش چوپڑا کی مشہور فلموں میں ہوتا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے سات سال کے وقفے کے بعد فلم سازی میں واپسی کی۔ یہ ایک سرحد پار محبت کی کہانی ہے جس میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھر جی نے مرکزی کردار ادا کیے۔
بالی وڈ اداکاروں کی پہلی تنخواہ جانیے
فلم کی کہانی ویر (شاہ رخ خان) اور زارا (پریتی زنٹا) کے درمیان محبت پر مرکوز ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جغرافیائی اور ثقافتی رکاوٹوں کے باوجود ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کو نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ویر زارا نے نہ صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ اسے کئی ایوارڈز بھی ملے، اور یہ یش چوپڑا کی بہترین تخلیقات میں شمار کی جانے لگی۔




