سیف علی خان کیلئے والدین کی دولت پر گزارا کرنا گوارا نہیں؟
اداکار نے مال طور پر مستحکم ہونے کی ضرورت پر لب کشائی کردی
نواب خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان نے زندگی کے کس موڑ پر مالی طور پر مستحکم ہونے کی ضرورت محسوس کی اداکار نے خود بتادیا۔
سیف علی خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم پرمپرا (1993) سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے امتحان، یہ دل لگی، میں کھلاڑی تو اناڑی، کچے دھاگے، بیوی نمبر 1 اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی دیگر کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔
علاوہ ازیں بالی وڈ اداکار سیف علی خان فلم 'دیوارا: پارٹ 1' کے ساتھ تیلگو میں ڈیبیوکیا جس میں وہ بھیروا کاکردار ادا کر رہے ہیں۔
معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی کے صاحبزادے سیف علی خان نے حال ہی میں بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نےاپنی ابتدائی زندگی، تعلیم اور اداکاری کے کیریئر کے بارے میں بات کی۔
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ انہیں کبھی یہ گوارا نہیں تھا کہ وہ بڑے ہو کر اپنے والدین کے پیسوں اور انکے دولت ہر انحصار کریں۔
اپنے والداور سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ،’میرے والد نے میرے لیے ایک مختلف مستقبل کی منصوبہ بندی پر بہت پیسہ خرچ کیا تھا۔ یہاں تک کہ کسی نے واقعی مجھ سے یہ نہیں پوچھا تھا کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں۔’
فلمی کیرئیر اپنانے پر بات کرتے ہوئے سیف علی خان بتایا کہ،’ شاید یہ میری والدہ (شرمیلا ٹیگور) کا خون ہے کہ میں ہمیشہ سے فلموں میں بہت دلچسپی رکھتا تھا۔ لیکن مجھے انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے میں بہت وقت لگا۔ ’
اداکار کے مطابق ،’ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود سے کہا کہ مجھے اس کام کو سمجھنا ہے اور ایک بہتر اداکار بننا ہے کیونکہ یہ سب سے حیرت انگیز پیشہ ہے، اور میں ابھی بھی اس کے صرف ابتدائی مراحل میں ہوں۔ یہ وہ چیز ہے جسے میں امید کرتا ہوں کہ میں جاری رکھوں گا اور اس میں ترقی کروں گا۔’
مالی مستحکم ہونے اور والدین کی دولت پر انحصار کرنے سے متعلق سیف علی خان نے بتایا کہ،’میرے پاس یہ کبھی آپشن نہیں تھا کہ میں اپنے والدین کے پیسوں پر گزارا کروں کیونکہ میرے والد نے مجھے بتایا تھا کہ مالی وراثت پر انحصار کبھی نہ کرنا۔’
یاد رہے کہ سیف علی خان آج کے دور میں اے لسٹ فنکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں اپنی محنت کے بل بوتے نام کمایا۔
سیف علی خان کی ازدواجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے تیمور علی خان (2016) اور جہانگیر علی خان (2021)۔




