اسکینڈلز

دانیہ شاہ کی زندگی میں پراسرار شخص کی انٹری؟

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم

ایمن ملک

دانیہ شاہ کی زندگی میں پراسرار شخص کی انٹری؟

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم
دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم

مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی پراسرار شخص کیساتھ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انکی حکیم شہزاد کیساتھ علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

دانیہ شاہ کی عامر لیاقت سے پہلی شادی:

فروری 2022 میں عامر لیاقت کی پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی خبریں سرگرم ہوئیں تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور دانیہ شاہ نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

ابھی طلاق کے معاملات طے ہی نہ پائے تھے دانیہ شاہ پر عامر لیاقت حسین کی مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو لیک ہونے کا الزام لگ گیا، دوسری جانب عامر لیاقت یہ بے عزتی اور صدمہ برداشت نہ کرسکے اور موت کی نیند سو گئے۔

عامر لیاقت کی موت کے بعد وراثت میں حصہ:

عامر لیاقت حسین کی اچانک موت نے جہاں انڈسٹری سمیت پوری دنیا میں تہلکہ مچایا وہیں انکی بیوہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کو قتل کرنے کے الزامات میں قانون کے ہتھے چڑھ گئیں بعد ازایں ایک جانب دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کو شرم کے مارے خودکشی پر آمادہ کرنے کا الزام تھا وہیں کچھ ماہ خبروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے غائب رہنے کے بعد دانیہ شاہ ایک بار پھر منظر عام پر آئیں اور وراثت میں اپنا حصہ مانگ لیا۔

دانیہ شاہ نے اس کیس کو لڑنے کیلئے جس وکیل کا انتخاب کیا اس شخص نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کیلئے دو کروڑ روپے دیے ہیں۔

وکیل شہزاد احمد سے دانیہ کی دوسری شادی :

ابھی یہ معامالات تھمے نہ تھے کہ سوشل میڈیا پر ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں نہ صرف دانیہ شاہ نے اپنے دوسرے نکاح کی خود تصدیق کی بلکہ اپنے شوہر کو دنیا کے سامنے لاکر طوفان برپاکردیا۔

کیونکہ دانیہ شاہ سے نکاح کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ خود وہی وکیل تھا جو دانیہ شاہ کیلئے عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ دلوانے کا کیس لڑ رہا تھا۔

دانیہ شاہ اور شہزاد احمد کی ویڈیوز:

حکیم شہزاد  لوہا پاڑ سے دوسرے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد دانیہ شاہ کو ٹک ٹاک پر ایک بار پھر سرگرم دیکھا گیا جہاں وہ اپنے دوسرے شوہر کیساتھ گھومتی پھرتی اور ویڈیوز بنواتی نظر ٓآئیں۔

تاہم جہاں حکیم شہزاد کیساتھ دانیہ شاہ کی دوسری شادی تھی وہیں یہ موصوف دانیہ شاہ سے قبل تین بار شادی کے لڈو کھا چکے تھے جسکا اعتراف خود انہوں نے اپنے انٹریو میں کیا۔

حکیم شہزاد کے مطابق وہ پیشے کے اعتبار سے حکمت کرتے ہیں اس لیے دانیہ اپنی والدہ کی ادویات لینے ان کے پاس آیا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ دوائی خریدنے کے بعد دانیہ نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت بھی دی لیکن انہوں نے ہمیشہ انکار ہی کیا تاہم ایک دن وہ دانیہ کے گھر چلے ہی گئے جہاں وہ دانیہ کو دیکھ کر اپنا دل ہار بیٹھے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ دانیہ سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے، اُن کا ارادہ کچھ عرصہ افیئر چلانے کا تھا لیکن دانیہ بضد تھیں کہ انہیں نکاح کرنا ہے۔

حکیم شہزاد نے مزید اعتراف بھی کہ وہ بہت عرصے تک دانیہ کو مناتے رہے لیکن دانیہ کی ایک ہی شرط تھی جس کے بعد انہوں نے 3 شادیاں ہونے کے باوجود زبردستی دل پر پتھر رکھ کر دانیہ شاہ سے چوتھا نکاح کرلیا۔

دانیہ شاہ کی زندگی میں پراسرار شخص کی انٹری:

عامر لیاقت سے نکاح اور پھر حکیم شہزاد سے دوسری شادی کے بعد دانیہ شاہ جبکہ اب  ایک سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں اور دنیا بھر میں اپنے نام سے جانی جاتی ہیں وہیں اب ایک بار پھر دانیہ شاہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک نیا باب کھل گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  زیر گردش ہے جس میں دانیہ شاہ کو شاہزیب ویر نامی شخص کیساتھ رومانس کرتے دیکھا گیا۔

سبز لہنگا زیب تن کیے دانیہ شاہ اور شاہزیب نامی یہ شخص ایک ساتھ خوبصورت لمحات گزار رہے ہیں جہاں اس پراسرار شخص نے دانیہ کے  ہاتھ میں گلاب کے گجرے بھی پہنائے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی صارفین کی جانب سے دانیہ شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ پراسرار شخص کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعدایک نئے  تنازع نے جنم لے لیا۔

دانیہ شاہ کو حقیقت بتانے سے روکا گیا:

دانیہ شاہ اور شاہزیب کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے  اس پراسرار شخص کوجاننے کی تلاش بھی شروع کردی۔

تاہم یہ تلاش ابھی جاری ہی تھی کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دانیہ شاہ  کو شاہزیب نامی شخص سے متعلق بات کرتے سنا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں دانیہ کو یہ کہتے سنا گیا کہ وہ شاہزیب کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتائیں گی لیکن جب دانیہ وائرل  ویڈیو کے سیاق و سباق کی وضاحت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تو اس شخص نے ان کی بات کاٹ دی اور کہا کہ ابھی روک جاؤ کچھ نہ بتاؤ۔

دانیہ اور شہزاد کی طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں:

دانیہ شاہ کا اپنی زندگی میں مگن ہونا اور پر اسرار شخص کیساتھ وقت گزارنا اور ویڈیوز بنوانا انکے دوسری بار طلاق کی افواہوں کو جنم دے گیا۔

صارفین کا خیال ہے کہ دانیہ شاہ نے حکیم شہزاد سے راہیں جدا کرنے کے بعد اب تیسرے شخص سے شادی کرنے کی تلاش میں ہیں جو انہیں ممکنہ طور پر شاہزیب کی صورت میں ملا۔

شاہزیب ویر کون؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دانیہ شاہ کی ویڈیو میں نظر آنے والے شخص شاہزیب ویر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے انسٹا بائیو میں خود کو پیشے کے اعتبار سے  ویڈیو کرئیٹر بتایا ہوا ہے۔جبکہ وہ ویر نامی سیلون کے بھی مالک ہیں۔

 انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر 286 پوسٹ شیئر کی ہوئی ہیں جنہیں 24 ہزار لوگوں نے فالو کیا ہے۔علاوہ ازیں خود شاہزیب نے صرف 28 لوگوں کو فالو بیک کیا ہے۔

تازہ ترین